حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 199 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 199

حقائق الفرقان ۱۹۹ سُورَةُ النُّورِ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں حضرت ابو بکر صدیق کو اولوا الفضل ( صاحب فضیلت ) فرمایا ہے پڑھو یہ آیت وَلَا يَأْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسْكِينَ وَ الْمُهْجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلْيَعْفُوا وَ لْيَصْفَحُوا اَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رحيم (نور: ۲۳) ۔ تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۰۔ ماہ اکتوبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۹۸) ۲۴، ۲۵ - إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ الْغَفِلَتِ الْمُؤْمِنَتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ - يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمُ الْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَ أَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ جو لوگ تہمت لگاتے ہیں پاک دامن مرد والی عورتوں کو جو بالکل بے خبر اور ایمان والی ہیں وہ لوگ ملعون ہیں دنیا اور آخرت میں اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔ جس دن ان پر گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کرتوت کی جو وہ کرتے تھے۔ تفسیر ۔ جو لوگ شوہردار۔ سادہ بے خبر مومن عورتوں کو تہمت لگاتے ہیں وہ در بدر ہوئے ۔ دنیا اور آخرت میں اور ان کیلئے بڑا عذاب ہوگا ۔ جس دن گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ہاتھ اور پاؤں ان کے تمام کرتوتوں کی ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱) ۲۷ - الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَتِ ۚ وَالطَّيِّبْتُ لِلطَّيِّبِينَ وَ الطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَتِ أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كريم - ترجمہ ۔ بری عورتیں برے مردوں کے لئے ہیں اور برے مرد بری عورتوں کے لئے ہیں اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے ہیں اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے ہیں یہ لوگ اس سے بری ہیں ے اور قسم نہ کھا بیٹھیں تم میں سے بزرگی والے اور مقدور والے اس بات کی کہ وہ کچھ نہ دیں گے قرابت داروں اور محتاجوں کو اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو تو ان کو چاہیے کہ قصور معاف کر دیں اور درگزر کریں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہاری مغفرت کرے اور اللہ تو بڑا غفور رحیم ہے۔