حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 189 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 189

حقائق الفرقان ۱۸۹ سُورَةُ النُّورِ کو تائبہ نہیں کہتا۔ ہندو مسلمان ہو جاتا ہے تو پھر اس کو کوئی ہندو نہیں کہتا۔ لیکن کنچنی باوجود نکاح کر لینے کے بھی لوگوں کے درمیان کنچنی ہی مشہور رہتی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ عادت بد کا کچھ ایسا اثر اندر ہی اندر رہتا ہے کہ اس کا جانا مشکل ہوتا ہے۔ ایک دفعہ ایک کنچنی تائبہ ہو کر ہمارے پاس آئی اور کہا کہ میں آپ سے نکاح کرنا چاہتی ہوں ۔ ہم نے اس کو اسی آیت شریف کے حکم کے مطابق جواب دیا لیکن وہ اس خیال سے باز نہ آئی۔ اور ہمارے پیچھے پڑی رہی تو ہم نے جواب دیا کہ ایک علیحدہ مکان لے لے۔ اور گندے کام کو بالکل ترک کر دے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تیرا یہ نام ہٹا دے۔ انہیں دنوں میں ایک نوجوان امیر زادہ جو ہمارا بھی واقف تھا۔ اس کے پاس پہنچا اور اس کو اس طرح سے پھسلایا کہ میں ذمہ لیتا ہوں کہ تمہارا نکاح مولوی صاحب سے کرادوں گا۔ مگر چونکہ پھر تم ہمیشہ کے واسطے پردہ نشین ہو جاؤ گی اس واسطے اب تم ایک رات کیلئے میرے مکان پر آ جاؤ۔ اپنی گزشتہ عادت بد کے مطابق اس کے واسطے یہ امر قبول کرنا مشکل نہ ہوا۔ چنانچہ وہ اس کے مکان پر چلی گئی ۔ رات کو اس بدکار نے شراب نوشی سے اپنا درد شکم ظاہر کیا۔ اور مجھے بلانے کو آدمی بھیجا کہ میں اس دردشکم کا علاج کروں اگر چہ میں خود نہ گیا۔ تاہم میرے شاگردوں کے جانے کا یہ نتیجہ ہوا کہ وہ عورت پھر کبھی میرے پاس نہ آئی ۔ اور اس جوان نے صبح کو ہم کو کہا کہ دیکھو کس آسانی سے ہم نے اس عورت کو ( بدر جلد ا نمبر ۱۴ مورخہ ۶ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ (۳) آپ کے پاس سے دفع کیا۔ - وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنْتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَنِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا ۚ وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ - ترجمہ ۔ اور جو لوگ زنا کی تہمت لگائیں پاکدامن عورتوں کو پھر نہ لائیں چار گواہ تو ان کو اسی کوڑے مارو اور کوئی گواہی ان کی کبھی قبول نہ کرو اور یہی لوگ فاسق اور بدکار ہیں۔ تفسیر۔ اور جو لوگ تہمت لگاتے ہیں پاک دامن عورتوں پر ۔ پھر نہیں پیش کرتے چار گواہ ۔ ان کو انی کوڑے مارو اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو ۔ یہ لوگ فاسق ہیں ۔ اس آیت شریف میں دو حکم ہیں ۔ اوّل تو یہ کہ جب تک چار گواہ نہ ہوں ۔ کسی کا ایک عورت پر