حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 168
حقائق الفرقان ۱۶۸ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ سلف کے اقوال میں اس کے آثار نہیں پائے جاتے ۔ افسوس !! یہ لوگ اگر انبیاء علیہم السلام کی مشترکہ تعلیم کو پڑھتے اور قرآن شریف میں ماموروں کے قصص اور ان کے مخالفوں کے اعتراضوں اور حالات پر غور کرتے تو انہیں صاف سمجھ میں آجاتا کہ یہ وہی پرانی تعلیم ہے جو نوح ، ابراہیم ، موسیٰ ، عیسی علیهم السلام اور سب سے آخر خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آیا تھا۔ اگر تعلیم پر غور نہ کر سکتے تھے تو ان اپنے اعتراضوں ہی کو دیکھتے کہ کیا یہ وہی تو نہیں جو اس سے پہلے ہر زمانہ میں ہر مامور پر کئے گئے ہیں مگر افسوس تو یہ ہے کہ یہ قرآن شریف کو پڑھتے ہی نہیں۔ غرض یہ بھی ایک مرحلہ ہوتا ہے جو مامور من اللہ اور اس کے مخالفوں کو پیش آتا ہے اور اس زمانہ میں بھی پیش آیا پھر جب یہ لوگ گھبرا اٹھتے ہیں اور لوگوں کو دینِ الہی کی طرف رجوع کرتا ہوا پاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ انکی مخالفتیں اور عداوتیں مامور کے حوصلے اور ہمت کو پست نہیں کر سکتی ہیں اور وہ ہر آئے دن بڑھ بڑھ کر اپنی تبلیغ کرتا ہے اور نہیں تھکتا اور درماندہ نہیں ہوتا اور اپنی کامیابی اور مخالفوں کی ہلاکت کی پیشگوئیاں کرتا ہے جیسے نوح علیہ السلام نے کہا کہ تم غرق ہو جاؤ گے اور خدا کے حکم سے کشتی بنانے لگے تو وہ اس پر ہنسی کرتے تھے۔ نوٹ نے کیا کہا اِنْ تَسْخَرُوا مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ (هود: ۳۹) اگر تم ہنسی کرتے ہو تو ہم بھی ہنسی کرتے ہیں اور تمہیں انجام کا پتہ لگ جاوے گا کہ گندے مقابلہ کا کیا نتیجہ ہوا۔ اسی طرح پر فرعون نے موسیٰ علیہ السلام کی تبلیغ سن کر کہا ۔ قَوْمُهُمَا لَنا عبدُونَ (المؤمنون: ۴۸) اسکی قوم تو ہماری غلام رہی ہے هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبينُ (الزخرف:۵۳) یہ کمینہ ہے اور بولنے کی اس کو مقدرت نہیں اور ایسا کہا کہ اگر خدا کی طرف سے آیا ہے تو کیوں اس کو سونے کے کڑے اور خلعت اپنی سرکار سے نہیں ملا۔ غرض یہ لوگ اسی قسم کے اعتراض کرتے جاتے ہیں ۔ اور جب اس کی انتھک کوششوں اور مساعی کو دیکھتے ہیں۔ اور اپنے نے اعتراضوں کا اس کی ہمت اور عزم پر کوئی اثر نہیں پاتے۔ بلکہ قوم کا رجوع دیکھتے ہیں تو پھر کہتے ہیں إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ (المؤمنون : ۲۶ ) میاں یہ وہی آدمی ہے۔ انسان جس قسم کی دھت لگاتا ہے۔ اسی قسم کی رؤیا بھی ان کو ہو جاتی ہے۔ اس قسم کے خیالات کے اظہار سے وہ یہ کرنا چاہتے ہیں کہ