حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 156 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 156

حقائق الفرقان ۱۵۶ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ ١٠ - وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ - پر جمہ ۔ ترجمہ ۔ اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ تف تفسیر - يُحَافِظُونَ ۔ نمازوں کی محافظت وقت کے لحاظ سے۔ ارکان بتعدیل ادا کرنے کے لحاظ سے خشوع و خضوع و پابندی سے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۷۹) ۱۳ - وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَلَةٍ مِّنْ طِينٍ - ترجمہ ۔ اور ہم نے پیدا کیا انسان کو مٹی کے خلاصہ سے ۔ تفسیر - ملكة - خلاصه در خلاصہ، نباتات حیوانات، خون، پھر نطفہ پھر جا کر انسان بنتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹) ۱۵ - ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظُمًا فَكَسَوْنَا الْعِظْمَ لَحْمًا ثُمَّ اَنْشَانُهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبْرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ - ترجمہ ۔ پھر بنایا ہم نے اس سیال کو بستہ خون ، پھر بنا یا بستہ خون کو گوشت کا ٹکڑا، پھر بنایا اس مضغہ میں ہڈیاں ، پھر بنایا ہڈیوں کو گوشت پھر ہم نے بنایا اس کو ایک دوسری مخلوق کے رنگ میں تو کیا ہی بابرکت ہے اللہ کی ذات ۔ تفسیر فتبرك الله - بہت ہی بابرکت ( بتدریج ترقی دینے والا) ہے۔ خَلَقْنَا ۔ خلق کے معنے اندازہ وَلَاَنْتَ تَفْعَلُ مَا خَلَقْتَ وَ بَعْضُ الْقَوْمَ يَخْلُقُ ثُمَّ لا يَفْعَلُ۔ تو جو اندازہ کرتا ہے اس کے مطابق عمل درآمد کرتا ہے۔ بعض لوگ اندازہ کرتے ہیں۔ مگر پھر اس کے مطابق کم ہی کام کرتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد 4 نمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ عصر ، جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹) ١٦، ١٧ - ثُمَّ إِنَّكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ لَمِيِّتُونَ - ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ تُبْعَثُونَ ترجمہ ۔ پھر تم اس کے بعد ضرور مرو گے ۔ پھر تم قیامت ہی کے دن اٹھائے جاؤ گے۔ تفسیر تُبْعَثُونَ - لبيتون اسے یہ وہم ہوتا تھا کہ یہاں خاتمہ ہو گیا۔ اس کا ازالہ فرمایا۔ -