حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 146 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 146

حقائق الفرقان ۱۴۶ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ تقریر کی جب وہ ختم کر چکا تو دوسرے نے کہا او میری تو سنو ! یہ کہ کر وہ ایک بکواس کرتا رہا۔ پھر تیسرے نے شروع کر دی۔ میں تنگ آگیا اور اپنی بیوی کو کہا کہ چار پائی یہاں سے دوسری جگہ لے چلو۔ اس نے کہا کہ ابھی تو یہ لوگ گرم ہوئے ہیں۔ خیر میں تو وہاں سے اٹھا اور سو گیا ۔ مجھے دوسرے دن رپورٹ پہنچی کہ تین بجے سوئے تھے۔ یہ سب کچھ لغو تھا۔ ایسی باتوں سے اعراض کرنا چاہیے۔ ایسا ہی ایک شخص کو میں نے کہا کہ ملازمت کر لو تمہارے حق میں بہتر ہے ۔ اس نے خیالی منصوبے بنائے ہوئے تھے۔ کہنے لگا اس ملازمت سے کیا ہوتا ہے میں تجارت کروں گا ۔ تین برس کے بعد وہ مجھے ملا میں نے اس کو کہا کہ کیا کمایا ۔ کہنے لگا ابھی ایک دوست کا پانچ سو روپیہ تباہ کر کے آیا ہوں مگر اب مجھے سمجھ آگئی ہے کہ تجارت اس طرح پر کرنی چاہیے۔ میں نے کہا کہ اگر تم ملازمت کرتے تو اس وقت تک دس روپیہ کے حساب سے تم کو تین سو ساٹھ روپیہ تو مل چکے ہوتے ۔ اب ایک ہزار کسی اور دوست سے لے کر غرق کرو ۔ غرض لوگ صحیح اور درد دل سے دیئے ہوئے مشورہ کو تو مانتے نہیں اور اپنی خیالی ، تجویزوں پر اڑے رہ کر نقصان اٹھاتے ہیں ۔ یہ انکل بازیاں بھی لغو ہیں اور کامیابی کی راہ میں روک ہیں ان کو چھوڑ دو کیونکہ مومن لغو سے بچتا ہے۔ اسی طرح میں نے ایک دوست کو کہا کہ یہ کام کر لو مجھے کہنے لگا کہ اعلیٰ پیمانہ پر تجارت کروں گا۔ میں نے کہا کہ تجارت تو ایک علم ہے تم اس سے ناواقف ہو۔ مگر پرواہ نہ کی ۔ تجارت فی الحقیقت ایک علم ہے۔ میں نے عربی میں ایک کتاب پڑھی جو کسی ماہر ایم ۔ اے نے لکھی ہے وہ کہتا ہے کہ پانچ برس تک میں ایک کوٹھی میں تجارت کرتا رہا۔ تب سمجھ آئی کہ تجارت کیا چیز ہے؟ یہ ایک بڑا کارخانہ ہے اب میں دنیا کے ہر جگہ سے مال منگوا سکتا ہوں اور میں بھلے مانس اور بد معاش دیانتدار اور بد معاملہ تاجروں کو جانتا ہوں ۔ پس جب تک اس علم سے انسان واقف نہ ہو تجارت کے اعلیٰ پیمانہ پر کرنے کی تجویزیں اور منصوبے لغویات ہوں گے۔ اس لئے تم یاد رکھو کہ کامیابی اور مظفر و منصور ہونے کے لئے دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ مومن لغویات سے بچتا رہے ایسا ہی ایک قسم لغو کی یہ بھی بھی ہے کہ جب کوئی بات کہی جاوے تو اس پر پر بدظنی کر کے عمل : نہ کیا اور اپنی ہوا و ہوس کے ماتحت ہو کر ایک بات کر لی اور جب کہا گیا تو ہنس کر کہہ دیا کہ غلط فہمی ہو گئی