حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 4
حقائق الفرقان لد روْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ (يوسف:۸۸) بلکہ یہ دعا کوعاجزانہ بنانے کا رنگ ہے۔ سُورَةُ مَرْيَمَ وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ یعنی نکاح ثانی بھی اب نہیں ہو سکتا ۔ عتيا۔ اس حد سے آگے جو صحبت کے لائق ہو۔ مِنَ الْكِبَرِ عِتِيًّا ۔ لکھا ہے ۷۵۔ ۸۰ سال عمر تھی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳) ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۶) ا - قَالَ رَبِّ اجْعَلْ فِي آيَةً قَالَ أَيَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلْثَ لَيَالِ سَوِيًّا - ترجمہ ۔ عرض کی اے میرے رب ! میرے لئے کوئی نشانی مقرر کر دے۔ ارشاد ہوا تیرے لئے نشانی یہ ہے کہ تو بات نہ کرے گا لوگوں سے تین رات دن برابر ۔ تفسیر الا تكلم الناس ۔ باتیں چھوڑ دو۔ اللہ تعالیٰ کے ذکر و تیج سے خاص قسم کی قوت بڑھ جاتی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳) الا تُكَلِّمَ النَّاسَ ۔ بہت بولنے والے کے قوای مضحل ہو جاتے ہیں۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۶) الا تُكَلِّمَ النَّاسَ ۔ یہ نسخہ بہت مجرب ہے اور اب بھی نشان ہے۔ کلام نہ کرے اور ذکر الہی میں شاغل رہنے سے قوت بڑھ جاتی ہے۔ شیعوں میں تسبیح فاطمہ مشہور ہے۔ اور سنی بھی اسے مسنون سمجھتے ہیں ۔ خاتونِ جنت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور عرض کیا کہ مجھے دو تکلیفیں ہیں ۔ ایک چکی پیسنی پڑتی ہے۔ دوم پانی کا مشکیزہ بھی خود ہی لانا پڑتا ہے۔ اور اپنے ہاتھ دکھائے اور لونڈی کی التجاء کی۔ آپؐ نے فرمایا کہ میں تجھے اس سے بہتر شے بتلاتا ہوں ۔ وہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد سبحان الله ۳۳ بار، الحمد لله ۳۳ بار، الله اکبر ۳۴ بار اور اس کے بعد لا اله الا اللہ پڑھ لیا جاوے اور سونے کے وقت بھی ۔ جن لوگوں کا ے کیونکہ مومن نا امید نہیں ہوتا اللہ کی بہار سے ہاں کا فر ہوا کرتے ہیں ۔