حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 3
حقائق الفرقان ۳ سُورَةُ مَرْيَمَ ٧،٦ - وَإِنِّي خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِنْ وَرَاءِى وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا فَهَبْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ وَلِيًّا - يَرِثُنِي وَيَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ وَاجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّا - ترجمہ ۔ اور مجھ کو خوف ہے میرے قرابت داروں سے میرے پیچھے اور میری عورت بانجھ ہے۔ تو مجھ کو عطا فرما خاص اپنے پاس سے ایک وارث ۔ وہ میرا وارث ہو اور یعقوب کی آل کا اور اس کو بنا اے میرے رب ! دل بھاتا ، پسندیدہ ۔ تفسیر - خِفْتُ الْمَوَالِی ۔ قوم میں کوئی نیک نظر نہیں آتا۔ یرتنی ۔ وہ علم ۔ وہ نبوت جو تو نے مجھے اور ہمارے آباء واجداد کو بخشی ہے۔ ان کا وارث بنے ۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳) يَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ - وراثت مال کے علاوہ بھی ثابت ہو گئی ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۶) - يُزَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَمِ إِسْمُهُ يَحْيَى لَمْ نَجْعَلُ لَهُ مِنْ قَبْلُ سَبِيًّا - ترجمہ ۔ اللہ نے فرمایا ۔ اے زکریا ! ہم تجھے خوشخبری سناتے ہیں ایک جوان لڑکے کی جس کا نام یحیی ہے اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی نہیں بنایا۔ تفسیر بغلم لڑکا جو تیرے سامنے ہی جوان بھی ہوگا۔ يحی ۔ اس میں اشارہ ہے کہ احْيَاهُ اللهُ بِالْایمان ایمان کے ساتھ لمبی زندگی پائے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳) - قَالَ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي غُلَمُ وَ كَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا وَ قَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عِتِيًّا - ترجمہ ۔ زکریا نے پوچھا۔ مجھے وہ بیٹا کب ہوگا حالانکہ میری موجودہ عورت بانجھ ہے اور میں پہنچ چکا ہوں بڑھاپے کی حد کو۔ تفسیر الى يَكُونُ لِي غُلم - یہ کلمہ پاس نہیں کہ خدا تعالیٰ فرما چکا ہے إِنَّهُ لَا يَا يُعَسُ مِنْ