حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 116 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 116

حقائق الفرقان ١١۶ سُوْرَةُ الْحَجِّ ذلِكَ وَ مَنْ يُعَظِمُ حُرُمَتِ اللهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَ أُحِلَّتْ لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ - ترجمہ ۔ یہ فکر کرنے کی باتیں ہیں اور جو تعظیم کرے اللہ کی تعظیم دار چیزوں کی تو وہ اس کے لئے بہتر ہے اس کے رب کے نزدیک۔ اور تمہارے لئے حلال کر دیئے گئے چوپائے خاص ان کے سوا جو پڑھی گئیں تم پر آیتیں تو بچتے ہوتوں کی نجاست سے اور جھوٹی بات سے۔ تفسير - وَمَنْ يُعَظِمُ حُرمتِ اللهِ ۔ جس کو خدا نے بڑا بنایا ہے اس کی تعظیم کرو اس سے یہ مسئلہ بھی نکل آتا ہے کہ حاکم وقت کی اطاعت چاہیے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۵) فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ - حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ ۔ بتوں کی ناپاکی سے بچو اور جھوٹی باتوں سے بچو اور اللہ کی طرف جھکنے والے اور شرک سے بیزار ہو جاؤ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۵) ۳۲۔ حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ - ترجمہ ۔ سب سے ہٹ کر ایک ہی اللہ کے ہو کر اس کا کسی کو شریک نہ کر کے ( رہو ) اور جو اللہ کا شریک کرے تو وہ ایسا ہے جیسا وہ گر پڑا آسمان سے پھر اس کو پرندے اچک لے جائیں یا اس کو ہوا دور دراز مکان میں لے جا کر ڈال دے۔ تفسیر۔ بتوں کی ناپاکی سے بچو اور جھوٹی باتوں سے بچو اور اللہ کی طرف جھکنے والے اور شرک سے بیزار ہو جاؤ۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۵) ٣- ذَلِكَ وَمَنْ يُعَظِمُ شَعَابِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ ۔ ترجمہ ۔ یہ تو ہو چکا اور جو شخص تعظیم کرے اللہ کی نامزد چیزوں کی تو کچھ شک نہیں کہ یہ بات دلی