حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 108
حقائق الفرقان ۷۰۱ سُوْرَةُ الْحَجِّ یہ تغیرات قیامت کے قیام اور ایک خاص وقت پر نبوت کے ظہور پر دال ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۱۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳) وان السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا وَ أَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ - ترجمہ ۔ اور ضرور قیامت آنے والی ہے جس کے آنے میں کچھ شک نہیں اور بے شک اللہ زندہ کرے گا ان کو جو عالم برزخ میں ہیں ۔ تفسیر - يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ - اس ور ۔ اس میں یہ اشارہ بھی ہے کہ جو کافر ہیں ان میں سے کئی مومن ہوں گے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۳٬۳۲ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۳) - وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَبٍ مُّنِيرٍ - ترجمہ ۔ اور بعض آدمی ایسا بھی ہوتا ہے جو جھگڑتا ہے اللہ کے مقدمہ میں بے علمی سے اور گمراہی سے بغیر روشن کتاب کے ۔ تفسیر - لا هدی ۔ اکثر لوگ جو علم پڑھتے ہیں۔ ان میں خشیت اللہ ہرگز نہیں ہوتا۔ وَلَا كِتَبٍ مُّنِيرٍ ۔ واعظ بجائے اس کے کہ قرآن وحدیث کا وعظ کریں مُضْحِكَات وَمُبْكِيات کو وعظ کی روح و رواں سمجھتے اور اس قسم کی حکایتیں یاد کئے ہوتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ء صفحه ۱۷۳) ١٠- ثَانِيَ عِطْفِهِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللهِ لَهُ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَنُذِيقَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ عَذَابَ الْحَرِيقِ - ترجمہ ۔ اپنا کندھا موڑ کرتا کہ بہکا دے اللہ کی راہ سے۔ ایسے شخص کو دنیا میں بھی رسوائی ہے اور ہم اس کو انجام کا رجلن کا عذاب چکھائیں گے۔ تفسیر ۔ ثَانِيَ عِطْفِهِ ۔ اس کے معنے ہیں ۔ مة تے ہیں۔ مُتَكَبُرا متکبر شخص اپنی گردن کو مروڑ کر بات کرتا ہے ۔ وَلَّى مُسْتَكْبِرًا كَانْ لَّمْ يَسْمَعُهَا (لقمان:۸) اس کی تفسیر میں ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۴) لے منہ پھیر لیتا ہے غرور کرتا ہوا گویا کہ ان آیتوں کو اس نے سنا ہی نہیں۔