حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 91 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 91

حقائق الفرقان ۹۱ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ ۵۲ - وَلَقَدْ آتَيْنَا إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَلِمِينَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے دی تھی ابراہیم کو وہ راہنمائی فہم سلیم پہلے کی اور ہم اس کے بڑے جاننے والے ہیں ۔ تفسیر - دشده - رشد فہم سلیم کو کہتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲) ۵۹ - فَجَعَلَهُمْ جُزْدًا إِلَّا كَبِيرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ - ترجمہ ۔ پھر اس نے مورتوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے مگر ان کے بڑے بت کو اس غرض سے چھوڑ دیا ) تا کہ وہ اس کی طرف پلٹیں ۔ تفسير إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ ۔ اپنے بڑے بت کی طرف توجہ کریں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ / جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲) ۶۴ - قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هُذَا فَسْتَلُوهُمْ إِنْ كَانُوا يَنْطِقُونَ - ترجمہ ۔ کہا۔ ہاں کرنے والے نے کی تو ہے۔ ان کا بڑا یہ ہے انہیں سے پوچھ لوا گر یہ بولتے ہوں تو ۔ تفسیر ۔ بَلْ فَعَلَۂ کسی کرنے والے نے کچھ کیا ہے۔ آپ کا مطلب یہ تھا کہ یہ کام کس نے کیا۔ مجھ سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے۔ تمہارا بڑا معبود موجود ہے۔ اس سے پوچھ لو۔ گویا ان کی غلطی کی طرف اس پیرائے میں توجہ دلائی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲) ۶۹ تا ۷۲ -٧- قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ - قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ - وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ الْأَخْسَرِينَ وَ نَجَّيْنَهُ وَلُوطًا إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بُرَكْنَا فِيهَا لِلْعَلَمِينَ - ترجمہ ۔ انہوں نے آپس میں باتیں کیں کہ ابراہیم کو جلا ڈالو اور اپنے معبودوں کی ذرا مدد کرو اگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو۔ اور ہم نے آگ کو کہا اے آگ ! تو ٹھنڈک اور سلامتی بن جا ابراہیم پر۔ اور لوگوں نے منصوبہ باندھا اس کی تباہی کا تو ہم نے انہیں کو بڑا نقصان پانے والا بنا دیا۔ اور ہم نے اس کو بچا لیا اور لوط کو اس زمین کی طرف جس میں ہم نے برکت رکھی ہے دنیا اور جہانوں کے لئے ۔ -