حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 80 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 80

حقائق الفرقان ۸۰ سُورَةُ التَّوْبَة تفسير - السَّابِحُونَ ۔ مومن دنیا میں اعلاء کلمۃ اللہ اور عبرت ۔ اء کلمۃ اللہ اور عبرت کے لئے پھرنے والا ہوتا ہے۔ الْأَمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ - علوم حقہ کو حاصل کر کے دوسروں کو تبلیغ کرتا ہے۔ وَ الْحَفِظُونَ لِحُدُودِ اللهِ ۔ یہ غلط ہے کہ مستحق کرامت گناہ گارانند ۔ مومن وہی ہے جو خدا کی حدود کی محافظت کرے۔ ہاں گناہ گار توبہ کرلے تومستحق کرامت ہوتا ہے۔ الله - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۸) مومن کی 9 صفات چاہئیں ۔ التَّابِبُونَ تا السَّابِحُونَ ( روزه دار ) تا الْحُفِظُونَ لِحُدُودِ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۸) ۱۱۳- مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَ لَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ أَنَّهُمْ أَصْحُبُ الْجَحِيمِ - ترجمہ۔ اور نبی کو جائز نہیں نہ ایمانداروں کو کہ مغفرت کی دعا کریں مشرکوں کے لئے اگر چہ وہ ان کے قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ اس کے بعد کہ ان پر صاف صاف کھل چکا کہ وہ جہنمی ہیں ۔ تفسير لِلْمُشْرِكِينَ ۔ ایک ہندو سے مجھے معرفت کا نکتہ یاد ہے۔ کہ جب کسی کے والد کو کوئی چوہڑا کہہ دے حالانکہ بشریت میں ایک ہیں۔ تو کتنا رنج ہوتا ہے۔ تو کیا کسی پتھر کو خدا کہنے والے پر ہم کس طرح ناراض ہوں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۸) ۱۱۴ - وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ إِلَّا عَنْ مَوْعِدَةٍ وَعَدَهَا إِيَّاهُ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ أَنَّهُ عَدُوٌّ لِلَّهِ تَبَرًا مِنْهُ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَأَوَّاهُ حَلِيمٌ - ترجمہ ۔ اور ابراہیم کا مغفرت مانگنا اپنے چچا کے لئے وہ تو ایک وعدے کے سبب سے تھا جو وہ خاص اپنے چچا سے کر چکا تھا پھر جب ابراہیم کو خوب معلوم ہو گیا کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو وہ اس سے بیزار ہو گیا۔ کچھ شک نہیں کہ ابراہیم بڑا آہ آہ کہنے والا نرم دل برد بار تھا۔ تفسیر لابيه - مراد چچا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۸)