حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 64 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 64

حقائق الفرقان ۶۴ سُورَةُ التَّوْبَة اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والا بعد الموت معاً جنت میں داخل ہو جاتا ہے اور شریر نار میں ۔ جیسے فرمایا قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يُلَيْتَ قَوْهِي يَعْلَمُونَ بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَ جَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ (لیس: ۲۷۔۲۸) اور منکروں اور شریروں کے لئے فرمایا گیا ہے مثلاً فرعون اور فرعون کے ہمراہیوں کیلئے أُغْرِقُوا فَأُدْخِلُوا نَارًا (نوح: ۲۶ ) ہاں حشر اجساد کے وقت عظیم الشان تفرقہ سعید و شقی میں کر دیا جائے گا۔ اسی واسطے اس دن کا نام یوم الفصل آیا ہے ۔ پارہ ۳۰ کی پہلی سورہ۔ مگر وہ حالت سر دست جنت و نار کے دخول کی مانع نہیں ۔ اللہ تعالیٰ توفیق فہم دے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۳، ۴۴) ۔ فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا أَخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُ وهُ وَ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ ۔ ترجمہ ۔ ۔ تو اس کے نتیجہ میں اللہ نفاق ان کے دلوں میں رکھ دیتا ہے اس دن تک کہ اللہ سے ملیں کیونکہ انہوں نے اللہ سے خلاف وعدہ کیا اور وہ جھوٹ بولتے تھے۔ تفسیر فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ ۔ بہت معاہدے کرنے سے پر ہیز کرو کیونکہ ان کے نقض کا نتیجہ نفاق ہے ۔ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷) بِمَا اخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُوهُ - وعدہ خلافی کا نتیجہ منافق ہونا ہے۔ اس سے بچو۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸) ھا ہے۔ واقعی ۱۴ آدمیوں کو خلیفہ المسیح قرار دیا ہے۔ اور ان کی میں نے الوصیت الوصیت کو خوب پڑھا پڑھا ا کثرت رائے کے فیصلہ کو قطعی فرمایا۔ اب دیکھو کہ انہی متقیوں نے ( جن کو حضرت صاحب نے اپنی خلافت کے لئے منتخب فرمایا ) اپنی تقوی کی رائے سے اپنی اجماعی رائے سے ایک شخص کو اپنا خلیفہ وامیر مقرر کیا۔ اور پھر نہ صرف خود بلکہ ہزار ہا ہزار لوگوں کو اسی کشتی پر چڑھا یا جس پر خود سوار ہوئے ۔ لے کہا گیا جا جنت میں (یعنی جنت کی بشارت دی گئی ) اس نے کہا کاش میری قوم جانتی کہ میرے رب نے کیسی عیب پوشی فرمائی اور مجھے کیسے عزت داروں میں رکھا ۔ ہے وہ ڈبائے گئے پھر آگ میں داخل کر دیئے گئے ۔