حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 492 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 492

حقائق الفرقان ۴۹۲ سُورَةُ الْكَهْفِ ١٠٣ - أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ يَتَّخِذُوا عِبَادِي مِنْ دُونِي أَوْلِيَاءَ إِنَّا اعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ نُزُلًا - ترجمہ ۔ سمجھا ہی کیا ہے کافروں نے جنہوں نے میرے بندوں کو میرے سوا کارساز بنالیا۔ البتہ ہم نے تیار کر رکھا ہے جہنم کافروں کی مہمانی کے لئے ۔ تفسیر کیا کافروں نے سمجھا کہ سوا میرے بندوں کو میرے مددگار بناویں۔ ہم نے کافروں کیلئے جہنم کو مہمان خانہ بنایا ہے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۶) جس طرح حدیثوں میں یہ ثابت ہے کہ سورہ کہف کی ابتدائی آیتوں کا پڑھنا فتن دجال سے نجات کا موجب ہے۔ اسی طرح آخری آیات کا پڑھنا بھی فتن دجال سے نجات کا موجب ہے۔ اس لئے پھر غور کرو کہ جن کا سورہ کے ابتدا میں ذکر ہے انہی کا انتہا میں بھی ہے یا نہیں؟ ان آیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دجال کون ہے اور اس کی صفات کیا ہیں ۔ مِنْ دُونِی ۔ مجھے چھوڑ کر۔ اولیاء ۔ والی چنانچہ بعض لوگوں نے مسیح کو اپنا والی قرار دیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲) چونکہ یہ یا جوج ماجوج عیسائی شاخ یاز دہم ہر قل کے مذہب پر ہیں ۔ جس کو حسب دانیال ے باب ۷ و ۱۰ حیوان فرمایا ہے اور وہ مسیح کو اپنا مولی خیال کرتے ہیں اور اکثر مریم کو معبود بناتے ہیں اس واسطے قرآن کہتا ہے۔ أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ يَتَّخِذُوا عِبَادِى مِنْ دُونِي أَوْلِيَاء إِنَّا أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ نُزُلًا - ( الكهف : ١٠٣) اور ان لوگوں کے دنیوی کمالات پر اور ان کی ظاہری صنعت پر جیسے ریل، تار فوٹو گراف وغیرہ وغیرہ بنائے گئے ۔ فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۶)