حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 491
حقائق الفرقان ۴۹۱ سُورَةُ الْكَهْفِ کرے۔ اسے بھی الہامی زبان میں گدھے سے تشبیہہ دی گئی ہے۔ دیکھو قرآن میں آیا ہے ۔ مَثَلُ الَّذِينَ حُمِلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا - ( الجمعة : 1) اور ظاہر ہے کہ روس اور انگریز ، جرمن اور ڈنمارک والے الہیات کے سچے علوم اور روحانی برکات سے بالکل محروم ہیں ۔ علم الہیات ان کا نہایت کمزور ہے۔ اور مجھے پختہ یقین ہے کہ ہمارے علمی مذاق والے آریہ بھی اس کے ماننے سے انکار نہیں کر سکیں گے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۶۲ تا ۶۴) نُفِخَ فِي الصُّورِ ۔ ایک بگل بجایا جائے گا اور قو میں آپس میں لڑیں گی۔ جَمَعْنَاهُمْ ۔ ہم ان کے درمیان ایک بڑی لڑائی کرا دیں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷، ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲) ۱۰۱ ۱۰۲ - وَ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَفِرِينَ عَرْضًا - الَّذِينَ كَانَتْ اعْيُنُهُمْ فِي غِطَاء عَنْ ذِكْرِى وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَبْعًا - ترجمہ ۔ اور ہم سامنے کر دیں گے جہنم اس دن کافروں کے بالکل روبرو۔ جن لوگوں کی آنکھیں غفلت کے پردے میں تھیں میرے دیکھنے اور یاد سے وہ سن نہ سکتے تھے۔ تفسیر - عَرَضْنَا جَهَنَّمَ - دوزخ سامنے ہو گی ۔ یہ پیشگوئی ہے کہ اس وقت جنگ اسلحہ آتشباز سے ہوگی۔ فِي غِطَاء عَنْ ذِكْرِی ۔ دانیال کی کتاب میں پیشگوئی صاف ہے مگر ان کی نظروں سے پوشیدہ ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲) ے ان لوگوں کی مثال جن پر توریت اٹھوائی گئی پھر انہوں نے اس کو نہ اٹھایا گدھے کی مثال ہے جس پر کتابیں لدی ہیں۔ (ترجمه از تصدیق براہین احمدیہ )