حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 486 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 486

حقائق الفرقان ۴۸۶ سُورَةُ الْكَهْفِ اسٹیچو ( بت ) موجود ہیں۔ غور کرو! اور سنو! اس تحقیق میں محمد اللہ نور الدین اول انسان ہے جس نے اردو میں اس کو شائع کیا ہے۔ افسوس ہمارے یہاں آجکل فوٹو گرافر نہیں۔ والا ہم ان کی تصویر بڑی خوشی سے شائع کرتے۔ اصل رسالہ میں یا جوج ماجوج کی تصویر بھی دی ہے۔ اس تصویر سے ظاہر ہے کہ دو بڑے بڑے کئے کندہ ہوئے بہت گلڈ ہال کی دیوار کے دو زاویوں پر دھرے ہوئے ہیں۔ یہ دنیا بھر کے مشہور و معروف دیو یا جوج ماجوج ہیں۔ ان کا گلڈ ہال سے ایک ایسا خاص تعلق ہے کہ اس پر کچھ لکھنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔ اگلے زمانہ میں لارڈ میئر کی نمائش کے دن ان کو باہر لایا جاتا تھا۔ کہتے ہیں کہ یہ بہت اس لئے بنائے گئے تھے کہ زمانہ قدیم کے یا جوج ماجوج اور کارنیس (CORNIUS) کی یادگار قائم رہیں۔ جو اس جزیرہ (انگلستان) پر قدیم باشندوں سے جنگ کیا کرتے تھے۔ ایک عرصہ بعد ان دو لڑنے والوں میں سے ایک کا نام بھول گیا تو دوسرے کے نام کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ( تا کہ دونوں کی یادگار قائم رہے) پھر یہ بھی روایتاً یقین کیا گیا ہے کہ ہمارے شہر لنڈن کی بنیاد اسی حملہ آور یا جوج ماجوج نے ڈالی تھی ۔ اور اول ہی اوّل اس کا نام (TROYVOCIUM) یعنی نیا ٹرائے رکھا۔ یہ شہر سن عیسوی سے ایک ہزار سال پیشتر انگلستان (کا) بڑا مشہور شہر ہوتا تھا۔ دونوں بہت جو گلڈ ہال کے ورانڈے میں رکھے ہیں ۔ ہر ایک ساڑھے چودہ فٹ بلند ہے۔ یا جوج جو بائیں پہلو کو ہے۔ اس کے ہاتھ (میں) ایک لمبا عصا ہے۔ جس کے ساتھ زنجیر سے ایک گولہ (کرہ) بندھا ہوا ہے۔ وہ گولہ میخوں سے پر ہے۔ یہ ایک اوزار تھا جس کو تاریخ زمانہ وسطی میں صبح کا تارا بولتے تھے۔ علاوہ ازیں یا جوج کی پشت پر ایک کمان اور ترکش ہے۔ جو تیروں سے پُر ہے۔ دائیں طرف دوسرا بت ماجوج کا ہے جوڈھال اور برچھی سے مسلح ہے۔ اُس نے ایسا لباس پہنا ہوا ہے جو رومیوں کی مذہبی سوسائٹی کے لوگ پہنا کرتے تھے۔ جن کے زمانہ میں یہ بہت بنائے گئے ( دیکھو صفحہ ۶۵ - ۶۶ - ۶۷ - ۶۸ ) رسالہ گائیڈ ٹو دی گلڈ ہال لنڈن ۔ ایک کتاب مصنفہ ٹامس بار ہم مطبوعہ ۷۵۰ ۱ء میں لکھا ہے کہ موجودہ بتوں سے پہلے ان کی جگہ دو اور دیو تھے جو وصلی اور چھڑیوں اور