حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 464 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 464

حقائق الفرقان ۴۶۴ سُورَةُ الْكَهْفِ امرا - بہت بڑی بات۔ خطرناک ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۶۰) ۷۴۔ قَالَ لَا تُؤَاخِذُنِي بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقُنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا - ترجمہ ۔ موسیٰ نے کہا آپ میری بھول پر مجھے نہ پکڑیں اور نہ میرے کام میں مجھ پر سختی کریں۔ تفسیر - بِمَا نَسِيتُ ۔ اس لئے کہ میں بھول گیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۶۰) ۷۵- فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا لَقِيَا غُلْمًا فَقَتَلَهُ قَالَ أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُكُرًا - ترجمہ ۔ پھر دونوں چلے یہاں تک کہ ایک جوان سے ملے تو خضر نے اس کو مار ڈالا ، موسیٰ نے کہا تم نے بے عوض ایک پاک نفس کو مار ڈالا ۔ یہ ایک نا پسند چیز تم لائے۔ تفسیر - علما - جوان - طَرَ شَارِبہ۔ جس کی مونچھیں بڑی بڑی ہوا سے ہلتی ہوں۔ زكية - بے قصور ۔ قتله - مار ڈالا اس کو ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخہ ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۶۰) ۷۸- فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةِ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَ فَأَقَامَهُ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا - ترجمہ ۔ پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب دونوں پہنچے ایک گاؤں والوں کے پاس تو وہاں کے گاؤں والوں سے کھانا مانگا تو گاؤں والوں نے اُن کی مہمانی سے انکار کر دیا پھر اس گاؤں میں ایک دیوار پائی جو گرا ہی چاہتی تھی تو اس کو سیدھا کر دیا۔ موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو اس پر اُجرت لے سکتے تھے ۔ تفسیر - اسْتَطْعَمَا ۔ ایک دفعہ مجھے بھی ایسا موقع پیش آیا۔ کسی نے مجھے کہا۔ مانگ لو۔