حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 462
حقائق الفرقان ۴۶۲ سُوْرَةُ الْكَهْفِ انسنيه - صرفی نکتہ ہے کہ ضمیر غائب کے ماقبل زیر یای ہوتوہ پر زیر ہوتی ہے اور اگر یہ نہ ہو تو پھر پیش ۔ اس جگہ اعتراض کیا گیا ہے جس کا جواب یہ ہے کہ جہاں توجہ دلانی مقصود ہو یا کسی کی تقبیح وہاں غیر فصیح الفاظ لاتے ہیں ۔ چنانچہ یہاں شیطان کی تقلیح مطلوب ہے۔ فائدہ ۔ آج کل لوگ نسیان کی بہت شکایت کرتے ہیں ۔ امام شافعی صاحب فرماتے ہیں۔ ۔ شكوت إلى وكيع سوء حفظی فاوصاني إلى ترك المعاصي فان الحفظ فَضْلُ مِنْ الهِ و فضل الله لا يُعطى لعاصى ترجمہ۔ میں نے وکیع کے آگے حافظہ کی خرابی کی شکایت کی تو انہوں نے فرمایا کہ گناہوں کو ترک کرو کیونکہ حافظہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور فضل گناہ گار کو نہیں ملتا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹) ٦٦ - فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَا آتَيْنَهُ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَعَلَّمْنَهُ مِنْ لَّدُنَا عِلْمًا - ترجمہ ۔ تو انہوں نے پایا ہمارے بندوں میں سے ایک بندے کو جس کو ہم نے دی تھی خاص اپنے پاس سے رحمت اور سکھایا تھا ہمارے پاس کا علم ۔ تفسیر - عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَا ۔ حضرت خضر جو ملک ہیں بشر نہیں ۔ اور اب بھی بعض ولیوں کو ملتے ہیں ۔ نبی کریم کے معراج میں انطَلِقُ انطلق آتا ہے۔ یہ مناسبت ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۵) مِنْ لَدُنَا عِلْمًا - لدنی علم جو خدا کی طرف سے اس کے خاص بندوں کو ہے۔ جیسا کہ اس گاؤں میں رہنے والے ایک شخص کو بغیر اس کے کہ اس نے سفر کیا ہو یا کسی استاد کی شاگردی کی ہو یا کسی پیر کی مریدی کی ہو۔ اللہ تعالی نے خود ہی روحانی علوم پڑھا دیئے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۹، ۱۶۰)