حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 455 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 455

حقائق الفرقان ۴۵۵ سُوْرَةُ الْكَهْفِ شیاطین کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔ اور وہ فاسق و فاجر ہو جاتا ہے۔ اسی طرح نیکی کے بعد ایک نورانی دائرہ دل کے گرد پیدا ہو جاتا ہے۔ اور اس کو دیکھ کر ملائکہ اس دل والے سے محبت کرتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸) ۵۱ - وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ اَفَتَتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِي وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ بِئْسَ لِلظَّلِمِينَ بَدَلًا - ترجمہ ۔ اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے فرمانبردار ہو جاؤ تو سب نے کہا مانا مگر ابلیس نے ۔ وہ جن میں سے تھا تو اس نے توڑ دیا اقرار اپنے ربّ کا اور نافرمانی کی تو اے لوگو ! کیا تم اس کو دوست بناتے ہو اور اس کی اولاد کو اللہ کے سوا وہ تو تمہارے کھلے کھلے دشمن ہیں وہ برا بدلہ ہے ظالموں کا ۔ تفسیر۔ اس سے پہلے رکوعوں میں دنیا کی زیب وزینت، صنعت اور ترقی کا ذکر ہے کہ لوگ اس میں پھنس کر دین سے اکثر غافل ہو جاتے ہیں۔ اگر دنیا کو بالکل ترک کیا جائے تو بھی دین میں حرج ہوتا ہے۔ اور رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً - البقرۃ ۲۰۲) کے خلاف ہے اس واسطے میانہ راہ اختیار کرنی چاہیے ایک روایت میں ابلیس کے متعلق آیا ہے کہ كَانَ مِنْ خُزَانِ الْجَنَّةِ۔ اس ملک میں بڑے خزانوں والا تھا۔ اسی کبریائی نے اسے ہلاک کر دیا۔ ان آیات میں جو ذکر ہے۔ اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ اسْجُدُوا ۔ فرماں برداری کرو۔ بہت سے فرشتوں کو یہ حکم ہوا تھا۔ ابلیس کو الگ حکم ہوا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۸) ۵۴ - وَرَاَ الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُمْ مَوَاقِعُوهَا وَ لَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا - ترجمہ ۔ اور جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والے آگ کو دیکھیں گے اور یقین کر لیں گے کہ اس اور لے اے ہمارے صاحب ! تو ہمیں دنیا میں بھی خیر و برکت دے۔