حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 36
حقائق الفرقان ۳۶ سُورَةُ التَّوْبَة فَمَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ ۔ جب وہ قائم رہیں ۔ الْمُتَّقِينَ ۔ معاہدہ پر پکے رہنے والے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴) - كَيْفَ وَإِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوا فِيكُمْ إِلَّا وَلَا ذِمَّةً يُرْضُونَكُمُ بِأَفْوَاهِهِمْ وَ تَأْبِي قُلُوبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فَسِقُونَ ۔ ترجمہ کیونکر نباہ ہو سکتا ہے حالانکہ وہ اگر غلبہ پا جاویں تم پر تو نہ لحاظ کریں تمہاری قسم کا اور نہ اقرار کا۔ وہ اپنی زبانی باتوں سے تمہیں خوش کر دیتے ہیں حالانکہ ان کے دل انکار کر رہے ہیں اور وہ اکثر بدعہد ہی ہیں ۔ تفسير - إن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ ۔ تمہارے مقابلہ میں اگر کوئی بھی ان کی پیٹھ پر ہاتھ رکھنے والا ہو۔ الا ۔ ال کے معنی ہیں ۔ ۱۔ اللہ ۲۔ قسم کھانا ۳۔ قرابت ماں کے لحاظ سے ۴۔ قرابت باپ کی طرف سے ۵۔ قرابت یا بیوی بہن کی طرف سے قرابت ۔ فسِقُونَ ۔ فاسق کے معنے قرآن نے کئے ہیں ۔ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللهِ ( البقر (البقره: ۲۸) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴) ا - فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَ اتَوُا الزَّکٰوةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَنُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ پھر اگر وہ حق کی طرف رجوع کریں اور نماز کو ٹھیک درست رکھیں اور زکوۃ دیتے رہیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم تفصیل وار بیان کرتے ہیں اپنی آیتیں جاننے والی قوم کے لئے۔ تفسیر۔ صحابہ میں کسی عمداً تارک الصلواۃ کی نظیر نہیں ملتی۔ یہی وجہ ہے کہ صحابہ جو نماز نہ پڑھتا اسے مسلم نہیں سمجھتے تھے اور مسلمان ہونے کا امتیازی نشان بھی یہی قرار دیا گیا۔ چنانچہ فرماتا ہے فَإِنْ تَابُوا وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَ اتَوُا الزَّلُوةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّين ۔ یعنی اگر شرک سے تو بہ کر لیں نماز لے جو لوگ توڑتے ہیں اللہ کے اقرار کو۔