حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 446 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 446

حقائق الفرقان ۴۴۶ سُوْرَةُ الْكَهْفِ تفسیر باغ لگانے والا وہی خداوند بنی اسرائیل ہے۔ یسعیاہ ۵ باب ۲۔۳۔ انگور بنی اسرائیل کی قوم ہے۔ زبور باب ب ۸۰ -۹ ۔ تاکستان یروشلم ہے۔ غزل الغزلات ۸ باب ۱۳ ۔ یسعیاہ ۵ باب ۷،۵،۳ قرآن بھی کہتا ہے۔ جَعَلْنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيْنِ مِنْ أَعْنَابٍ ) (الكهف ۳۳) یا درکھو۔ مالک کے آنے تک دیر ہے۔ اور موسم پر ایک نوکر کو باغبانوں کے پاس بھیجا تا کہ وے اس انگور کے باغ کا پھل اس کو دیں لاکن باغبانوں نے اس کو پیٹ کے خالی ہاتھ پھیرا۔ تفسیر دیکھو یرمیاہ ۲۷ باب ۱۵ و ۳۸ پھر اس نے دوسرے نوکر کو بھیجا۔ انہوں نے اس کو پیٹ کے اور بے عزت کر کے خالی پھیرا۔ تفسیر - مشخص ر یہ حص یرمیاہ اور یا تھا۔ پر میا ه ۲۶ باب ۲۳ ۔ یہ اس لئے کہ متی ۲۱ باب ۳۵ میں مار ڈالنا لکھا ہے۔ پھر اس لئے تیسرے کو بھیجا۔ انہوں نے گھائل کر کے اس کو بھی نکال دیا۔ تفسیر - تاریخ ۲۴ باب ۲۱ تب باغ کے مالک نے کہا۔ کیا کروں۔ میں اپنے پیارے بیٹے ( یہ مسیح ہیں ) کو بھیجوں گا۔ شاید اسے دیکھ کر دب جاویں۔ جب باغبانوں نے اسے دیکھا ۔ آپس میں صلاح کی اور کہا۔ یہ وارث ہے۔ آؤ اس کو مار ڈالیں۔ میراث ہماری ہو جاوے۔ تب اس کو باغ کے باہر نکال کر مار ڈالا۔ اب باغ کا مالک ان کے ساتھ کیا کرے گا۔ وہ آوے گا اور ان باغبانوں کو قتل کرے گا۔ اور باغ اور وں کو سونپے گا۔ تفسیر - مرقس ۱۲ باب ۶ ۔ اب اس کا ایک ہی بیٹا تھا۔ جو اس کا پیارا تھا۔ بیٹے کا لفظ یہاں بمعنی صلح کار کے لیا ہے۔ بیٹے کا لفظ کتب مقدسہ میں وسیع معانی کے ساتھ مستعمل ہے۔ بیٹے کے حقیقی معنے - صحیح باپ کے نطفے اور اس کی جورو کے رحم سے پیدا ہونے والے کے ہیں۔ عیسائیوں کے نزدیک بھی یہ معنی نہیں۔ رہے مجازی معنے بیٹے کے۔ وہ وسیع ہیں ۔ ہم نے حسب حال صلح کار لئے ۔ متی ۵ باب ۹۔ مبارک وے جو صلح کار ہیں کیونکہ خدا کے فرزند کہلائیں گے اور مسیح صلح کا شہزادہ ہے۔ یسعیاہ ۹ باب ۶ ۔ ا جن میں سے ایک کو ہم نے دو باغ انگور کے دیئے۔