حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 430 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 430

حقائق الفرقان لداه ۔ سُورَةُ الْكَهْفِ ١٠- أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ اَصْحُبَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ ايْتِنَا عَجَبًا - ترجمہ ۔ کیا تم خیال کرتے ہو کہ غار اور رقیم والے ہماری عجیب نشانیوں میں سے تھے۔ تفسیر - عجب۔ کیا تم خیال کرتے ہو کہ یہ بہت عجیب بات ہے ۔ ایسے ایسے لاکھوں نشانات خدا تعالیٰ کے ہیں۔ رقيم ۔ رقم کرنا۔ لکھنا۔ کھودنا۔ یہ ان کی نشانی ہے تحریر کا کام بہت ہوگا۔ ہر امران کے ہاں لکھا جائے گا۔ کھف ۔ وہی ہے جس کو انگریزی میں کیپ (CAPE) کہتے ہیں ۔ اب تک وہ جگہ اسی نام سے مشہور ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵) الْكَهْفِ ۔ ملک کی ایک سرحد پر کنارہ پر۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۴) اصحاب کہف جس قوم کا نام ہے۔ ایک تو ان کا نشان ہے کہ ہر چیز پر کچھ نہ کچھ لکھا ہوتا ہے۔ دوم وہ پہلے ایسے ملک میں ہجرت کر کے گئے جو ایک کنارہ پر ہے اور سورج اس سے ہمیشہ دگن کی طرف رہتا ہے۔ میرا دل چاہتا ہے۔ تمہارے معاملات دنیوی بالکل صاف ہوں اور تم خدا کے حکم کی تعمیل میں چھوٹے سے چھوٹا معاملہ بھی ہو تو اسے لکھ لو۔ فَاكْتُبُوهُ صَغِيرًا أَو كَبِيرًا ۔ ایک سفر میں چند بھائی میرے ساتھ تھے۔ وہ خرچ کرتے تھے۔ میں نے کہا لکھ لو تو انہوں نے میری تحقیر کی اور کہا ہم بھائی بھائی ہیں ۔ تم ہم میں تفرقہ ڈالنا چاہتے ہو۔ آخر ایک موقع پر جا کر وہ سخت لڑے۔ تب میری بات کی قدر معلوم ہوئی۔ جو تم لوگ یہاں رہتے ہو۔ وہ دوسرے کیلئے نمونہ ہو۔ پس تمہارا یہاں رہنا بڑا خطرناک ہے سنبھل کر رہو۔ اور اپنے تئیں قرآن مجید کے سچے متبع بناؤ ۔ اللہ تم کو قرآن پر عمل کی توفیق دے۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)