حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 429 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 429

حقائق الفرقان ۴۲۹ سُورَةُ الْكَهْفِ پرانے بتوں کے عوض رفتہ رفتہ سلطنتوں کے اور حکام کے رعب میں آ کر یسوع کا بت پوجنے لگ گئے ۔ وہ تو خود جاہل تھے ہی۔ اور اب ان کی اولا د گلے پڑا ڈھول بجارہی ہے۔ كلمة - تمیز واقع ہوئی ہے اس واسطے منصوب ہے۔ أفْوَاهِهِمْ ۔ منہ سے نکلتی ہے۔ دل سے نہیں نکلتی ۔ دل جانتے ہیں کہ یہ بے دلیل بات ہے صحیح نہیں ۔ فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَذَا الْحَدِيثِ اسَفًا - ترجمہ ۔ پس اے رسول! کیا تو اپنی جان کھپاوے گا ان کے پیچھے وہ اگر اس بات کو نہ مانیں گے بچتا بچتا کر۔ تفسیر - اثارهم - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کشف میں اس قوم کا جاہ وحشم دکھایا گیا جس سے آپ کو غم ہوا کہ اتنی بڑی بظاہر معزز قوم اسلام کی نعمت سے بے نصیب رہے گی ۔ تو ان کی وجاہت کتنوں کو اسلام سے مرتد کر دے گی۔ اس پر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ سب اشیاء عارضی اور زمینی ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۵) ۹۸ - إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَ إِنَّا لَجْعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزًا - ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ ہم نے زمین کی سب چیزوں کو زینت دار بنا کر آدمیوں کے واسطے آزمائش کا سامان بنایا ہے تا کہ ہم اس کو انعام دیں جو ان میں سے اچھا عمل کرنے والا ہے۔ ہم ضرور کرنے والے ہیں اس کو جو زمین کے اوپر ہے صاف چٹیل میدان ۔ تفسیر اَحْسَنُ عَمَلًا ۔ دنیوی زیب و زینت کے معاملہ میں کون بڑا کا ریگر ہے۔ یہ بات ظاہر کر دی جائے گی۔ جُرُزًا - لَيْسَ فِيهَا شَيْئ - خالی میدان ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵)