حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 426 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 426

حقائق الفرقان ۴۲۶ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ااا - قُلِ ادْعُوا اللهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَنَ أَيَّا مَا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى وَ لَا تَجْهَرُ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا - ترجمہ - تم اللہ کہہ کر پکارو یا رحمان کہہ کر کوئی نام لے کر پکارو یہ تو صرف اکیلے اللہ ہی کے اسماء پاک اور اچھے نام ہیں اور تو اپنی نماز نہ تو چلا چلا کر پڑھا کر اور نہ چپکے چپکے ان دونوں کے بیچ کی راہ اختیار کرلے۔ تفسیر - ادْعُوا الله - اللہ کے لفظ سے دعا کرو یا رحمن کے لفظ سے۔ بصلاتك - صلوة کے معنے دعا کے بھی آئے ہیں ۔ تہجد کی نماز بھی مراد ہو سکتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴)