حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 424
حقائق الفرقان ۴۲۴ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ رض ثابت ہے۔ حضرت ابن عباس نے اس سوال کا جواب دیا ہے کہ لَا يَسْمَعُونَ مَا يَسُرُّهُمْ ۔ - لَا يَنْطِقُوْنَ بِحُجَّتِهِمْ ٣ - لَا يَرَوْنَ مَا يَسُرُّهُمْ یعنی ایسی چیز نہ سنیں گے یا نہ دیکھیں گے جو ان کو خوش کرے اور نہ کوئی اپنی دلیل دے سکیں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴) ۱۰۲ - وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ ايْتِ بَيِّنَتِ فَثَلُ بَنِي إِسْرَاءِيلَ إِذْ جَاءَهُمُ فَقَالَ لَهُ فِرْعَوْنُ إِنِّي لَأَظُنُّكَ يَمُوسَى مَسْحُورًا - ترجمہ۔ اور بے شک ہم نے موسیٰ کو دیں کھلی کھلی نو نشانیاں تو پوچھ لے بنی اسرائیل سے جب اُن کے پاس آیا موسیٰ تو اس سے فرعون نے کہا میں ضرور گمان کرتا ہوں اے موسیٰ ! کہ تجھے تقریر تو ساحرانہ دی گئی ہے۔ تفسیر - تسع ایت ۔ ان نو نشانوں کے بیان میں لوگوں نے اختلاف کیا ہے۔ بعض کہتے ہیں ۔ نواحکام دیئے ۔ بعض کہتے ہیں کہ نو نشان تھے ۔ دونوں قسم کے نشان بیان کرتا ہوں ۔ ۱۔ عصا ۲۔ ید بیضا ۳۔ طوفان ۴۔ ٹڈی دل ۵۔ چڑیاں ۶ ۔ مینڈکیاں ۷۔ خون کا مرض ۔ قحط پڑا ۹۔ پلوٹھے مر گئے ۔ احکام یہ ہیں ا۔ شرک نہ کر ۲ چوری نہ کر ۳۔ زنانہ کر ۴۔ مذکور نہیں ۵۔ مذکور نہیں ہے ۶ ۔ بے وجہ قتل نہ کرے ۔ کسی نیک عورت کو تہمت مت دو - جنگ میں مت بھاگو ۹- مَثْبُورًا (۱) محبوس (۲) ملعون ۔ چونکہ حضرت موسی کو نرمی سے کلام کرنے کا ارشاد تھا۔ اس لئے بھی شاید فرعون نے محبوس کیا۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴) ۱۰۵ - وَ قُلْنَا مِنْ بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَاءِيلَ اسْكُنُوا الْأَرْضَ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا - ترجمہ ۔۔ اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ تم ملک میں رہو اور جب انجام کار کا وعدہ آئے گا تو ہم لے آئیں گے تم سب کو سمیٹ کر ۔ لے اخبار میں نمبر ۵۰۴ خالی ہیں ۔ (ناشر)