حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 423 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 423

حقائق الفرقان ۴۲۳ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ آخر آپ کی امت مظفر و منصور ہوئی ۔ جس سے ثابت ہوا کہ آپ ہی حق پر تھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴) ۹۸- وَمَنْ يَهْدِ اللهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ وَ مَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ أَوْلِيَاءَ و مِنْ دُونِهِ وَ نَحْشُرُهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ عَلَى وُجُوهِهِمْ عُمْيًّا وَ بُكُمَا وَ صُمَّا مَا وَلَهُمْ هُمْ جَهَنَّمُ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنَهُمْ سَعِيرًا - ترجمہ ۔ جسے اللہ ہدایت دے تو وہی راہ دے تو وہی راہ پانے والا ہے اور ۔ ،اور جسے وہ ہٹا دے پھر تو کبھی نہ پائے گا ان کے لئے کوئی مددگار اللہ کے سوا اور ہم اُن کو اٹھائیں گے قیامت کے دن اُن کے منہ کے بل اوندھے، اندھے گونگے اور بہرے ( حق سے ) ان کا ٹھکانا جہنہ سے ) ان کا ٹھکانا جہنم ہی ہوگا ۔ جب ہوگا ۔ جب کبھی اس کی آگ بجھنے لگے گی تو ہم اس کو اور بھڑکا دیں گے زیادہ (جہنمیوں کے لئے ) ۔ تفسير وَمَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ۔ فرماتا ہے کہ بے شک تیری قوم تیری قوم میں کچھ آدمی تصنیف کرتے ہیں اور اپنی طرف سے ہادی بنتے ہیں ۔ مگر ہدایت اصل وہی ہے جو خدا کی طرف سے ہو۔ اسی واسطے میں برہمو سماج سے بہت خطرہ میں رہتا ہوں ۔ کیونکہ وہ تمام ابنیاء کو مفتری اور دروغ مصلحت آمیز کا پیرو سمجھتے ہیں ۔ اور ہدایت کی کتابیں خود وضع کرتے ہیں ۔ جو مفید اور بابرکت نہیں ہو سکتیں بہت سے لوگ تنہائی میں رہتے ہیں۔ ریاضتیں کرتے ہیں۔ مجاہدے میں ہر وقت لگے رہتے ہیں۔ اس پر ثمرات بھی مرتب ہوتے ہیں ۔ مگر سچی اور باامن راہ و مثمر برکات وہی راہ ہے جو خدا سمجھائے۔ عبيا وبكما و صبا ۔ اس پر اعتراض ہو سکتا ہے کہ قرآن شریف میں ۔ ا - وَلَا الْمُجْرِمُونَ النَّارَ ( الكهف : (۵۴) ۲- دَعَوُا هُنَالِكَ نُبُورًا ( الفرقان: ۱۴) ۔ اور سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا (الملك : ) بھی آیا ہے۔ جس سے دوزخیوں کا دیکھنا ، کا دیکھنا ، بولنا ، سننا لے اور جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والے آگ کو دیکھیں گے ۔ ۲ وہاں واویلا مچائیں گے موت کو پکاریں گے۔ سے اس کی بڑی آواز سنیں گے۔