حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 33 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 33

حقائق الفرقان ۳۳ سُورَةُ التَّوْبَة سُورَةُ التَّوْبَةِ مَدَنِيَّةٌ ا - بَرَاءَةً مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى الَّذِينَ عُهَدْتُمْ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ - ترجمہ۔۔ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے صاف جواب ہے ان مشرکوں کو جن سے تم نے صلح کی تھی۔ تفسیر یہ سورۃ تو بہ الگ سورۃ نہیں ہے بلکہ انفال کا ایک حصہ ہے۔ یہ ایک بے سود بحث ہے کہ اس میں بسم اللہ کیوں نہیں ہے۔ ہاں اس ٹکڑے کے علیحدہ کرنے میں ایک غرض تھی۔ مکہ کی فتح کے بعد ابوبکر کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انتظام کے لئے بھیجا تھا۔ اس کے بعد انہی آیتوں کے ساتھ حضرت علی کو بھیجا۔ یہ ایک اعلان جنگ تھا جو بطور یادگار کے علیحدہ رکھا گیا۔ اس اعلانِ جنگ میں وجوہات بیان کئے جاتے ہیں جن کی بناء پر جنگ کیا جائے ۔ براء - بیزاری کا اظہار ہے۔ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے۔ عُهَدُتُم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ - عہد کیا ۔ پھر توڑ دیا (اس کا ذکر آگے آتا ہے ) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۳، ۱۱۴) - فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ وَ أَنَّ اللَّهَ مُخْزِي الْكَفِرِينَ - ترجمہ۔ تو اے مشرکو! زمین میں چلو پھر و چار مہینے اور جان رکھو کہ تم اللہ کو عاجز نہ کر سکو گے اور اللہ حق چھپانے والوں کو رسوا کرنے والا ہے۔ تفسیر - مُخْزِی الْكَفِرِينَ ۔ نبی کریم نے ۱۳ برس وعظ کیا۔ بڑے بڑے دکھ اٹھائے ۔ ۱۳ برس کے بعد مدینے میں آئے یہاں بھی آٹھ برس کفار کا باوجود نیک سلوک کرنے کے بھی بدسلوک رہا۔