حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 414
حقائق الفرقان ママ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ۸۹- قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَالْجِنَّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هُذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَ لَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا - ترجمہ ۔ کہہ دو اگر جمع ہو جاویں غریب اور امیر سب، یا آدمی اور جن ، اس بات پر کہ لاویں اس کے جیسا قرآن تو نہ لاسکیں گے ایسا با وجود اس کے کہ وہ ایک دوسرے کے مددگار ہوں ۔ تفسیر قُلْ لَينِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِن - اس بات پر بہت مباحثہ ہوا کہ مثل کس بات میں ہو؟ میرے خیال میں مثل میں کوئی قید نہیں ۔ جس بات میں چاہیں مقابلہ کر لیں ۔ یہ بات صحیح ہے کہ مفتریات آیات جو پیش کرے گا۔ اللہ تعالیٰ اسے ہلاک کر دے گا۔ اگر وہ ان کو منجانب اللہ بتائے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴) ۹۱ تا ۹۴ - وَقَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنْبُوعًا أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِيلٍ وَ عِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْأَنْهَرَ خِلْلَهَا تَفْجِيرًا أَوْ تُسْقِطَ السَّمَاء كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِيَ بِاللَّهِ وَالْمَلَكَةِ قَبِيلًا - أَوْ يَكُونَ لَكَ بَيْتٌ مِّنْ زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ وَ لَنْ نُؤْمِنَ لِرَقِيكَ حَتَّى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتَبًا نَقْرَؤُهُ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا - ترجمہ۔ اور بولے ہم تو تیرا ہرگز یقین نہ کریں گے جب تک کہ ہمارے لئے زمین سے چشمہ نہ بہا دے۔ یا تیرا باغ ہو کھجوروں اور انگوروں کا اور تو ان کے اندر نہریں نہ بہا دے۔ یا ہم پر آسمان گرا دے ٹکڑے ٹکڑے کر کے جیسا کہ تو خیال کرتا ہے یا اللہ اور فرشتوں کو لے آ سامنے ۔ یا تیرے لئے ہو جائے کوئی سونے کا گھر یا تو چڑھ جائے آسمان میں اور ہم تیرے چڑھنے کا بھی کبھی یقین نہ کریں گے جب تک کہ تو ہم پر ایک (لکھی لکھائی ) کتاب اتار لائے جس کو ہم پڑھ لیں۔ جواب دے سبحان اللہ ! میں تو بس ایک بشر بھیجا ہوا ہی ہوں ۔ تفسیر - وَقَالُوا لَنْ تُؤْمِنَ لَكَ ۔ یہ سب نو نشان ہیں ۔ اور سب تورات و قرآن مجید کی بناء پر ہیں ۔ اور سب اپنے اپنے موقع پر دکھائے گئے مگر اس رنگ میں جو بشر رسول کے مناسب تھے۔ - تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۴)