حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 404 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 404

حقائق الفرقان لد ولد سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ 66 قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ ۔ یہ آیت بہت مشکل ہے۔ میں نے اس کے سمجھنے میں بڑی محنت کی ہے۔ بہر حال شاکلتہ کے معنے ہیں اپنے طریقے پر ہر شخص ہر شخص اپنے نزدیک کوئی بات سوچ لیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میں نے ایک نیک کام کیا یا نیک کام کا ارادہ کیا۔ اب اس نے جو اپنے طریق یا خیال یا ارادہ پر کام کیا ہو۔ تم اسے اپنے رب کے سامنے پیش کرو۔ یعنی خدا کے کلام کے آگے مہر صداقت لگانے کے لئے پیش کرو۔ کیونکہ وہ اَعْلَمُ اور اهدای سَبِیلا ہے۔ اور پھر اس پر رائے زنی کرو کہ نیک ۔ ہے یا بد۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳) قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِه (بنی اسرائیل : ۸۵ ۔ بخاری صاحب نے شاکلتہ کے معنی بنت کے کئے ہیں اور خط و خال و شکل کے معنے بھی ہیں نیز فطرت پر بولا گیا ہے اور فطرت پر اعمال ہوتے ہیں جیسے قومی ہوں ویسے ہی کام ہوتے ہیں۔ ( بدر - کلام امیر ۱۴ را گست ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۲) ۸۶ ۸۷ - وَ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا - وَلَبِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلًا - ترجمہ۔ سوال کرتے ہیں وہ تجھ سے روح کی بابت تو جواب دے کہ وہ میرے رب کے حکم سے ہے اور تم کو تھوڑ اسا ہی علم دیا گیا ہے۔ اور اگر ہم چاہیں تو دور کر دیں جو تیری طرف وحی کے ذریعہ پہنچا ہے پھر نہ پاوے تو اس کے لئے کوئی وکیل ہمارے سامنے۔ تفسیر - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ - یہ سوال یہود نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اس وقت کیا جب آپ ان کے بیت المدراس کے پاس سے گزرے ۔ مگر یہ سورۃ مکی ہے۔ اس لئے اعتراض کیا جاتا ہے کہ مدینہ کے یہود کے سوال کا جواب کیوں کر دیا ؟ یہ اعتراض قوی ہے ۔ مگر کیا ممکن نہیں کہ یہود نے مکہ جانے والے لوگوں کی معرفت یہ سوال پوچھا ہو۔ یہ جواب بر تقدیر تسلیم ہے کہ یہود نے سوال کیا۔ ورنہ يَسْتَلُونَكَ عام ہے۔ سوال کرنے والوں نے سوال کیا۔ يَسْتَلُونَ سے ہی اس