حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 397
حقائق الفرقان ۳۹۷ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ٦٧ - رَبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا - ترجمہ۔ اور تمہارا وہ رب ہے جو چلاتا ہے کشتی کو دریا میں تاکہ تم اس کا مال اور کمائی حاصل کرو فضل مولا سے۔ کچھ شک نہیں کہ تمہارا رب تم پر رحیم ہے۔ وو تفسیر - يُرجى - تجری (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۲) ٦٩ - أَفَأَمِنْتُمُ أَنْ يَخْسِفَ بِكُمُ جَانِبَ الْبَرِّ أَوْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوا لَكُمْ وَكِيلًا - ترجمہ ۔ کیا تم اس سے بے فکر ہو گئے ہو کہ اللہ ت کو خشکی میں دھنسا دے یا تم پر بھیج دے پتھر برسانے والی آندھی پھر تم کوئی اپنا وکیل و نگہبان نہ پاؤ۔ تفسير أَنْ يَخْسِفَ بِكُمْ ۔ تمہیں ذلیل کر دے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۲) ٧٠ - أَمْ أَمِنْتُمْ أَنْ يُعِيدَكُمْ فِيهِ تَارَةً أُخْرَى فَيُرْسِلَ عَلَيْكُمْ قَاصِفًا مِنَ الرِّيحِ فَيُغْرِقَكُمُ بِمَا كَفَرْتُمْ ثُمَّ لَا تَجِدُوا لَكُمْ عَلَيْنَا بِهِ تَبِيعًا - ترجمہ۔ یا تم نڈر ہو گئے ہو کہ پھر تم کو دوبارہ لے جائے (دریا میں ) پھر بھیجے تم پر سخت ہوا کا جھونکا کہ تم کو غرق کر دے اس وجہ سے کہ تم نے حق کو چھپایا ناشکری کی پھر تم نہ پاؤ اس کا دعویٰ کرنے والا ہم پر تمہاری طرف سے کوئی۔ تفسیر - قاصفًا - قصف ۔ کوٹنا۔ باریک کرنا۔ دبوچ لینا۔ تبيعا ۔ بدلہ لینے والا ۔ نصرت کرنے والا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۵۲)