حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 393 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 393

حقائق الفرقان ہے تو اب روضہ اطہر واقدس کا نظارہ کر لو! لله الله سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ كَيْفَ الْوُصُولُ إِلَى مَدِينَةِ الْمُصْطَفَى شَتَانِ بَيْنَ الْهِنْدِ وَالزَّوْرَاءِ اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي شَهَادَةً فِي بَلَدِ رَسُولِكَ - آمین ۔ " چھٹے معجزہ کا بیان سابق کر چکا ہوں ۔ غور کرو۔ کیسے یہ تمام معجزات پورے ہو گئے ۔ للهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ - - وَالْحَمْدُ یادداشت عیسائی صاحبان! اگر کسی امتحان اور معجزہ کا ظہور پذیر نہ ہونا نقص ہے تو جواب دو جب کسی نے حضرت مسیح کو کہا اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو کہہ کہ یہ پتھر روٹی بن جاویں۔“ اس نے (مسیح نے ) جواب میں کہا۔ لکھا ہے۔ انسان صرف روٹی سے نہیں بلکہ ہر ایک بات سے جو خدا کے منہ سے نکلتی ہے۔ جیتا ہے۔ پھر شیطان اسے (مسیح کو ) مقدس شہر میں اپنے ساتھ لے گیا۔ اور ہیکل کے کنگرے پر کھڑا کر کے اسے کہا۔ ” اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئیں نیچے گرا دے۔ کیونکہ کہا ہے کہ وہ تیرے لئے اپنے فرشتوں کو فرمائے گا اور وے تجھے ہاتھوں پر اٹھا لیں گے۔ ایسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھر سے ٹھس لگے۔ یسوع نے اسے کہا۔ یہ بھی لکھا ہے کہ تو خدا وندا اپنے خدا کومت آزما! ۔ متی ۴ باب آیت ۳ تا ۷ ۔ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲-۳۱) ٦١ - وَإِذْ قُلْنَا لَكَ إِنَّ رَبَّكَ أَحَاطَ بِالنَّاسِ وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَكَ إِلَّا فِتْنَةً لِلنَّاسِ وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُونَةَ فِي الْقُرْآنِ وَنُخَوِّفُهُمْ فَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا طُغْيَانًا كَبِيرًا - ترجمہ ۔ اور ہم نے تجھ سے کہا کہ گھیر لیا ہے تیرے رب نے سب کو اور وہ رویا جو ہم نے تجھ کو دکھا یا وہ تو لوگوں کے امتحان اور تمیز کے لئے ہم نے تجھ کو دکھایا تھا اور وہ ملعون جھاڑ بھی جس کی برائی کا اے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ تک کیسے پہنچوں ہندستان اور علاقہ بعیدہ (مدینہ منورہ) کے درمیان بہت فاصلہ ہے۔ ۲۔ اے اللہ تو مجھے اپنے رسول کے شہر کی زیارت نصیب فرما۔ آمین