حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 384
حقائق الفرقان ۳۸۴ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ کا اپنے ملک پر پورا تسلط اور اپنی قوم پر پوری حکومت جو نہ آپ کے پہلے کبھی ایسی کامیابی کسی مدعی نبوت کو ہوئی اور نہ آپؐ کے بعد حضور علیہ السلام کیسے آزادی بخش اپنی قوم کے ہوئے کہ آپ کا شہر آج تک غیروں کی غلامی سے آزاد ہو گیا۔ سلطان ٹرکی جو برائے نام وہاں کے بادشاہ ہیں خادم الحرمین کا لقب رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر وید کی الہامی دعائیں اور ان کی کوششیں جو وید کے مومن ہیں اور عیسائیوں کے مخلص مُنی کی جاں فشانی اور موسی کے بڑے معجزات اور ابراہیم اور یعقوب کے ساتھ خدائی وعدے کنعان کی ابدی وراثت کی بابت۔ اور پارسیوں کے الہامی ہادیوں کی دعائیں فراموش کرنے کے قابل نہیں۔ قومی آزادی کے قدردان قوم کے مصلحین کے قربان انصاف کریں۔ ہادی عرب کمزوری کی حالت میں کیا کر گئے جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِى الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ (سبا: ۵۰) إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمُ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا - فَعَصَى فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْتُهُ أَخْذَا وبيلا - (المزمل: ۱۶، ۱۷) اور آرام کا وعدہ ۔ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ ( النور : ٥٦) پھر اپنے وعدے کو سچ کر دکھاتا ہے۔ مدعی نبوت سے ایسی کامیابی بے نظیر اور خرق عادت نہیں تو اور کیا ہے ۔ تیسرا معجزه یا خرق عادت بلکہ آیت نبوت ۔ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر: ١٠) ۔ لے آیا دین سچا اور جھوٹ کو نہ پھیلا اور نہ دوسرا۔ ۲ے ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول بتانے والا تمہارا جیسے بھیجا فرعون پاس رسول ۔ پس کہا نہ مانا فرعون نے رسول کا ۔ پھر پکڑی ہم نے اس کو پکڑ و بال کی۔ سے وعدہ دیا ہے اللہ نے جو لوگ تم میں ایمان لائے ہیں اور کیسے ہیں نیک کام ۔ البتہ پیچھے ان کو حاکم کرے گا ملک میں ۔ " ہم نے آپ اتاری ہے یہ نصیحت اور ہم آپ اس کے نگہبان ہیں ۔