حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 373 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 373

حقائق الفرقان ۳۷۳ بہت ہی اچھا ہو گا ۔ اور اس امر کا انجام بھی بہت عمدہ ثابت ہوگا۔ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۱) وَأَوْفُوا الْكَيْلَ ۔ مال کے حصول کے مختلف طریقوں سے منع فرماتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱) ٣٧ وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا - ترجمہ ۔ اور نہ کہا کرو وہ بات جس کا علم تم کو نہیں بے شک کان اور آنکھ اور مرکز قومی یعنی دل ان سب پیسے پوچھ پاچھ ہونے والی ہے۔ تفسیر۔ اور جو بات معلوم نہ ہو اس کا دعوی مت کرو۔ نا سمجھی سے گواہی نہ دو۔ کان اور آنکھ اور اعصابی مرکز جسے قلب کہتے ہیں۔ سب سے ان کے کاموں کا سوال ہوگا۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۱) رض وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ - لا تَقْفُ کے معنے ہیں لَا تَقُل ۔ جو صحابہ و تابعین سے ثابت ہیں ۔ جس چیز کا علم نہ ہو۔ وہ منہ سے نہ نکالو۔ آج کل ایسی بے با کی بڑھ رہی ہے کہ پالٹیکس اور اکانومی کے معنے تک نہیں جانتے اور اپنے اخبار اس کے لئے وقف کرنے پر بیٹھے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱) ۳۸- وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْأَرْضَ وَلَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولا - ترجمہ ۔ اور زمین پر اکڑ کر نہ چلو ہر گز نہ پھاڑ سکو گے زمین کو اور نہ اکڑ اکڑ کر پہاڑوں تک لمبے نہ ہو سکو گے۔ تفسیر خوشی سے اتراتے ہوئے زمین پر مت چلوں تو اومخاطب! اپنی طاقت سے زمین کو نہیں پھاڑ سکتا اور نہ پہاڑوں سے اونچا ہو سکتا ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۱)