حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 372 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 372

حقائق الفرقان ۳۷۲ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ تفسیر اور ایسے شخص کو بے وجہ قتل نہ کر جس کا قتل اللہ نے حرام فرمایا۔ جو کوئی بے وجہ قتل کیا گیا اس مقتول کے وارث کو ہم نے طاقت دی ہے کہ قاتل کو مار ڈالے مگر کوئی ناجائز کام اس قصاص میں نہ کرے اور بے ریب مقتول کو مدد دی گئی کہ اس کا بدلہ دنیا میں بھی لیا جاوے۔ اور آخرت میں گناہ کے بوجھ سے ہلکا ہو۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۰-۲۲۱) ۳۵ - وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَ أَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۚ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا - ترجمہ۔ اور پاس نہ جاؤ یتیم کے مال کے مگر اس طرح کہ بہتر ہو جب تک کہ وہ پہنچ جائے اپنی جوانی کو اور اقرار پورا کرو بے شک اقرار کی پرسش ہوگی۔ تفسیر۔ کسی بھلے غرض کے سوا یتیموں کے مال کے پاس مت جاؤ اور ان کا خیال رکھو۔ یہاں تک کہ مضبوط اور بڑے ہو جاویں اپنے معاہدوں پر وفاداری دکھلاؤ۔ تمہارے معاہدے خدا تعالیٰ سے ہوں یا اس کے بندوں سے۔ یاد رکھو عہدوں کی بابت پوچھے جاؤ گے ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۱) وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيم - تیسری طاقت حرص مال کی ہے۔ اس سے منع فرمایا۔ قومی بدنی کا قیام زیادہ تر فضل الہی سے ہے۔ دیکھو میں دودھ کبھی نہیں پیتا۔ پھر بھی اس بڑھاپے میں سات سو صفحے کی کتاب ایک رات میں پڑھ سکتا ہوں ۔ زیادہ حرص نہ کرو۔ نہ اپنے مال پر۔ نہ کسی کے مال پر۔ خصوصا یتیم کے مال سے بچو۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۱) ٣٦ - وَأَوْفُوا الْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَ احْسَنُ تَأْوِيلًا - ترجمہ۔ اور بھر کر دیا کرو جب مانیا کرو اور صحیح تر از و سے تو لا کرو یہ بات بہتر ہے اور اس کا انجام بہت اچھا ہے۔ تفسیر۔ ماپنے اور تولنے یا لنے میں پورا ماپ اور پورا تول اختیار کرو ۔ اس بات کا اختیار کرو ۔ اس بات کا نتیجہ اس دنیا میں