حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 352
حقائق الفرقان ۳۵۲ سُورَة النَّحل جاوے تو کتنا نقصان ہوتا ہے۔ فطری قومی میں انتظامی طاقت بھی سلیم الفطرت انسان کے ساتھ لازمی ہے۔ پھر اگر قوتِ انتقام کو ہی کام میں لاوے اور مقابلہ ہی چاہے تو اسے یہی قرآن کس طرح نیک روی کی تعلیم کرتا ہے اور کسی طرح صبر اور نرمی کی ترغیب دیتا ہے۔ المز سے عملی طور پر کفار کو ڈرایا تھا۔ سورہ نحل میں عملی رنگ میں کفار کی شرارتوں کا ذکر کیا اب آپ کی ہجرت کا واقعہ آتا ہے۔ اگلی سورۃ میں تمام ترقیات اسلام کا ذکر فرمائے گا۔ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللهِ - صبر کبھی کمزوری سے ہوتا ہے۔ مگر فرماتا ہے۔ تمہارا صبر اللہ کے لئے ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۸) ۱۲۹ - إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ - ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ جو اس کو دینے والے صاحب نظر نیکو کا رہیں۔ تفسیر۔ پھر تقویٰ ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی معیت حاصل ہوتی ہے جیسے فرمایا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ ۔ بے شک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ضرور ہوتا ہے جو متقی ہوتے ہیں۔ اور ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو محسنین ہوتے ہیں۔ احسان کی تعریف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمائی ہے کہ وہ خدا کو دیکھتا ہو۔ اگر یہ نہ ہو تو کم از کم یہ کہ وہ اس پر ایمان رکھتا ہو کہ اللہ اس کو دیکھتا ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخہ ۷ ارمنی ۱۹۰۴ ء صفحه ۸) اللہ تعالیٰ سے دوری اور بعد ساری نامرادیوں کی جڑ اور ناکامیوں کی اصل ہے۔ مگر متقی کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہوتا ہے۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ ۔ تقویٰ ایسی چیز ہے جو انسان کو اپنے مولی کا محبوب بناتی ہے۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۵) جب میں بچہ تھا میں نے اپنے شہر میں اس آیت کریمہ کا وعظ سنا تھا۔ تین چار مہینے اس کا وعظ ہوتا رہا ۔ إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا متقیوں کے ساتھ اللہ ہوتا ہے۔ کسی کے ساتھ کسی کا باپ ہے۔ کسی کے ساتھ باپ اور ماں دونوں ہیں ۔ کسی کے ساتھ اس کے بھائی ہیں۔ کسی کے ساتھ اس کے