حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 325
حقائق الفرقان ۳۲۵ سُورَة النَّحل ۸۹ - الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ زِدْنَهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يُفْسِدُونَ - ترجمہ ۔ جنہوں نے حق کو چھپایا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم ان کو عذاب پر عذاب دیں گے زیادہ، کیونکہ وہ شرارت و فساد کرتے تھے۔ تفسیر - عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ ۔ ایک اپنی بدی کا۔ ایک دوسرے کو بدی سکھانے کا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۴۶) ۹۰- وَ يَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مِّنْ أَنْفُسِهِمْ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَى هَؤُلَاءِ وَ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَ رَحْمَةً وَ بُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ - ترجمہ۔ اور ایک دن ہم کھڑا کریں گے ہر ایک امت میں ایک گواہ انہیں میں کا ان پر اور تجھ کو گواہ لائیں گے ان لوگوں پر۔ اور ہم نے تیری طرف کتاب اتاری جس میں ہر ایک چیز کا بیان ہے کھلا کھلا اور ہدایت اور رحمت ہے اور خوشخبری ہے فدائی فرمانبرداروں کے لئے ۔ تفسیر تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ ۔ جو انسان کو اللہ سے ملنے ۔ اس کی رضا مندی و تقرب کی راہوں ۔ اخلاق فاضلہ معاشرت کی خوبیوں کے بیان میں کافی و مدلل بیان ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶) ۹۱ - إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ ابْتَائِي ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ - ترجمہ ۔ اللہ حکم دیتا ہے عدل کا سب کے ساتھ اور (بڑھ کر ) احسان کرنے کا اور قرابت داروں کے (جیسا) دینے کا اور منع فرماتا ہے ذاتی بدی سے اور زیادہ بدی سے اور بغاوت سے تم کو نصیحت کرتا ہے تا کہ تم یاد کر لو اور بڑے آدمی بن جاؤ۔ تفسیر اللہ حکم کرتا ہے عدل کا اور احسان کا اور رشتہ داروں کو دینے کا اور منع کرتا ہے بدکاری کی