حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 321
حقائق الفرقان ۳۲۱ سُورَة النَّحل لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا۔ کچھ بھی نہ جانتے تھے ۔ یہ بھی خبر نہ تھی کہ گونگا ہے یا بولنے والا چہ جائیکہ اے۔ بی سی۔آ۔ با۔تا پڑھتے ہوئے عالم فاضل ہو جاؤ گے۔ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ - معلوم ہوا کہ سب سے پہلے کان ہیں۔ یہی وجہ ہے مولود کے کان میں اذان دینا سنت نبوی ہے۔ چاہیے کہ سب سے پہلے یہی کام کیا جاوے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵) آدمی جب پیدا ہوتا ہے تو حسب ارشاد الہی الہی علوم سے عاری ہوتا ہے۔ ۔ جیسا فرمایا و الله أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا اور اللہ نے تمہیں نکالا تمہاری ماؤں کے اندر سے اور تمہیں کسی چیز کا علم نہ تھا۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶) انسان پیدائش میں تعلیم یافتہ نہیں ہوا کرتا ۔ قرآن میں ہے۔ وَاللَّهُ أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أمَّهُتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا۔ اور سچ بھی ہے کیونکہ ابتداء انسان اسی طرح ہوئی ہے۔ عناصر کی ترکیب سے نباتات ہوئے ۔ نباتات اور عناصر کی ترکیب سے حیوانات ۔ اور دونوں قسم نباتات و حیوانات کے استعمال اور عناصر سے انسانی خون ہوا اس سے نطفہ بنا اور اس سے انسان بنتا ہے۔ دیکھو کس طرح تدریجی ترقی پر انسان آتا ہے۔ کہاں کا پنر جنم؟ آخر آدمی پیدا ہوتا ہے۔ کھانا، پینا، پہننا، سونا، جاگنا ، ہنسنا ، رونا ، محبت اور غضب یہی اس کے ابتدائی کام ہوتے ہیں۔ جب بڑھا عام حیوانات سے ترقی کرنے لگا۔ کھانے میں پینے میں و پہنے میں ، سونے جانگنے، ہنسنے، رونے ، محبت اور غضب میں اس نے اصلاح شروع کی اور ان کو اعتدال پر لانے لگا۔ بدیوں پر اور ان کے ارتکاب پر اندر ہی اندر بلکہ عملاً بھی اپنے آپ کو ملامت کرتا ہے۔ اور اگر ایسے لوگ اس کے اردگرد ہوں جنہوں نے اپنے اس مرتبہ میں اپنی فطرت و وجدان نور معرفت اور نور ایمان کو قتل کر دیا ہے تو ان کی حالت مستعفی ہے۔ ( نورا الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۱)