حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 313
حقائق الفرقان ۳۱۳ سُورَة النَّحل ۷۲۔ وَاللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ فَمَا الَّذِينَ فُضِلُوا بِرَادِى رِزْقِهِمْ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَهُمْ فِيْهِ سَوَاءٌ أَفَبِنِعْمَةِ اللَّهِ روروور يجحدون - ترجمہ۔ اور اللہ نے برتری دی ہے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں پھر جن کو بزرگی دی گئی ہے وہ اپنی روزی لوٹا نہیں دیتے اپنے مملوک اور ماتحتوں پر کہ وہ سب برا بر ہو جائیں کیا یہ لوگ اللہ کی نعمت کے جان بوجھ کر منکر ہیں۔ تفسیر۔ اس رکوع میں دو عجیب باتیں ہیں۔ ۱۔ ہمیں کیسا ہونا چاہیے اور ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ دوسری بات یہ بتائی کہ یہ مشرک ادنی اعقل سے بھی کام نہیں لیتے۔ فَمَا الَّذِينَ فُضِلُوا ۔ اس میں سمجھایا کہ جیسے تم اپنے غلاموں کو تمام رزق نہیں بخش دیتے اسی طرح گو خدا کے حضور انبیاء بھی ہیں۔ ملائک بھی ہیں ۔ مگر خدا تعالیٰ اپنی خدائی کسی کے سپرد نہیں کرتا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵) ۷۶ ۷۷ - ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا عَبْدًا مَمْلُوكًا لَّا يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَ مَنْ رَزَقْنَهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَ جَهْرًا هَلْ يَسْتَوْنَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ - وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا رَّجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا أَبْكُمْ لَا يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَهُوَ كَلٌّ عَلَى مَوْلهُ أَيْنَمَا يُوَجِّهُهُ لَا يَأْتِ بِخَيْرٍ هَلْ يَسْتَوِي هُوَ وَمَنْ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَهُوَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - ترجمہ ۔ اللہ نے اعلیٰ درجہ کی مثال بیان فرمائی ہے کہ ایک مملوک غلام ہے وہ کسی چیز پر قدرت نہیں پاتا اور ایک ایسا ہے جس کو ہم نے روزی دی ہے خود ہی عمدہ روزی اور اس میں سے خرچ کرتا رہتا ہے چھپا چھپا کر خلوص سے اور دکھا دکھا کر ترغیب کے لئے کیا یہ دونوں برابر ہو سکتے ہیں۔سب تعریف و واہ واہ اللہ ہی کی ہے۔ بہت سے منکر تو جانتے ہی نہیں۔ اور اللہ نے اعلیٰ درجہ کی بات فرمائی ( یعنی ) دو آدمی ہیں ایک تو بالکل گونگا ہے وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا وہ اپنے آقا پر بوجھ ہے جہاں کہیں