حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 312
حقائق الفرقان ۳۱۲ سُورَة النَّحل ۲۔ آسمان کو وحی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے اَوْحٰی فِي كُلِّ سَمَاءِ أَمْرَهَا اور ہر آسمان کا کام اس میں وحی کیا گیا۔ ۔ حیوانات کو وحی ہوتی ہے۔ قرآن شریف میں آیا ہے و اولی رَبُّكَ إِلَى النَّخْلِ۔ ۴۔ عورتوں کو وحی ہوتی ہے۔ قرآن شریف میں ہے وَ أَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ مُوسَی اور ہم نے موسی کی ماں کو وحی کی ۔ عام مومنوں کو بھی وحی ہوتی ہے۔ جیسا کہ فرمایا راذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ اور جبکہ ہم نے حضرت عیسی کے مخلصوں کو وحی کی ۔ ( بدر جلد ۱۳ نمبر ۵ درس حدیث صفحه ۲ مورخه ۳ را پریل ۱۹۱۳ء صفحه ۱۸) یہ سب و حیاں ہیں مگر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو جو وحی ہوئی وہ بہت اعلیٰ شان رکھتی ہے۔ اس سے مراد یہ وحیاں نہیں ہیں بلکہ اس کی شان بہت بلند ہے۔ ( بدر جلد ۱۳ نمبر ۶ درس حدیث صفحه ۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۳) - ثُمَّ كُلِى مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاءُ لِلنَّاسِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ - ترجمہ۔ پھر حکم ہوا کہ ہر طرح کے میوے کھائے چلتی پھرتی رہ تیرے رب کے راستوں میں جو ہموار ہیں ( یا فرمانبردار ہو کر ) نکلتی ہے شہد کی مکھی کے پیٹ سے ایک پینے کی چیز جس کے کئی کئی رنگ ہوتے ہیں اس میں شفاء ہے لوگوں کے لئے کچھ شک نہیں کہ اس میں نشانی ہے اس قوم کے لئے جو غور و فکر کرتی ہے۔ تفسیر - مُخْتَلِفُ أَلْوَانُهُ - عربوں نے چار سو قسم شہد کی معلوم کی ہے۔ کیونکہ اس کے لئے زبان عربی میں چار سو مختلف نام ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵)