حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 310
حقائق الفرقان ۳۱۰ سُورَة النَّحل ٦٧ - وَ إِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهِ مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ تَبَنَّا خَالِصًا سَابِعًا لِلشَّرِبِينَ - ترجمہ ۔ اور تمہارے لئے گائے بھینس اونٹ بکری وغیرہ میں البتہ سوچنے کا مقام ہے کہ ہم تم کو پلاتے ہیں اس کے پیٹ کی چیزوں میں سے گوبر اور خون کے درمیان میں سے خالص دودھ خوش گوار پینے والوں کے لئے ۔ تفسیر۔ اس رکوع میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ نبی کیوں آتے ہیں۔ کتا بیں کیوں لاتے ہیں۔ وہ راستبازیاں جو یہ پیش کرتے ہیں قوموں میں پہلے ہی سے کچھ نہ کچھ موجود ہوتی ہیں۔ پھر یہ کیوں آتے ہیں۔ چنانچہ دیکھو ہر قوم میں کچھ نہ کچھ خدا کی عبادت کا ذکر بھی ہے۔ جھوٹ، بد معاملگی ، چوری، زنا منع ہے۔ بُرا ہے۔ اور ان کے بالمقابل راست بازی، خوش معاملگی ، امانت ، عفت عمدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں نبوت کی وجہ بتائی ہے۔ چنانچہ پہلے تو فرمایا کہ کتاب رفع اختلاف کے لئے نازل ہوئی۔ پھر یہ ظاہر کیا کہ حق کو باطل سے امتیاز دینے کے لئے جیسے بارش کے بعد بیج زمین سے پھوٹ نکلتے ہیں اور پھر وہ اپنا اپنا اثر ظاہر کرتے ہیں۔ لعِبْرَةً ۔ جسمانیات سے روحانیات کی طرف عبور کرو۔ اور دیکھو کہ گوبر ولہو میں سے ہی دودھ ہے مگر وہ خدا کی بنائی ہوئی گن کے سوا نکالنا دشوار ہے۔ اسی طرح راست بازی دنیا میں موجود ہے مگر باطل سے الگ کر کے دکھا نا خدا کا کام ہے۔ کھانا (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵) ۶۸ - وَ مِنْ ثَمَاتِ النَّخِيلِ وَ الْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَ رِزْقًا حَسَنًا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ اور کھجور و انگور کے پھلوں میں سے ہم تم کو پلاتے ہیں رس تم اس سے مٹھائیاں اور شکر بناتے ہو اور عمدہ عمدہ کھانے بے شک اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں۔ تفسیر - لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ۔ جس طرح عقل سے انسان اپنے تئیں بعض نامناسب باتوں سے روک