حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 309 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 309

حقائق الفرقان ۳۰۹ سُورَة النَّحل تفسیر فَهُوَ وَلِيُّهُمُ ۔ ایمانداروں کا تو اللہ ولی ہے چنانچہ فرمایا ہے ۔ اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُبَتِ إِلَى النُّورِ (البقرة: ۲۵۸) مگر وہ جو کفر کرتے ہیں۔ ان کا ولی شیطان ہوتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۴) ۶۵ - وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَهُدًى وَ رَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔ ترجمہ ۔ اور ہم نے یہ کتاب تجھ پر نہیں اتاری مگر اس لئے کہ تو ان سے کھول کھول کے بیان کر دے وہ باتیں جس میں وہ جھگڑ رہے ہیں اور وہ کتاب ہدایت ہے اور رحمت ہے ایماندار قوم کے لئے۔ تفسیر وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ - قرآن اسی لئے اتارا ہے کہ لوگوں کی تمام اختلافی باتوں کا حکم بن کر فیصلہ کرے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۳) ٦٦ - وَاللهُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَةً لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ - ترجمہ۔ اور اللہ ہی نے بادل سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ سے زمین کو زندہ کیا اس کے مرے اور اللہی نے بال سے پانی برسا پچھی کچھ شک نہیں کہ اس بیان میں بڑا نشان ہے ان لوگوں کے لئے جو سنتے ہیں۔ تفسیر - انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاء - زمین میں بہت سے بیچ ہوتے ہیں۔ جن میں تفریق نہیں ہو سکتی مگر بارش جب برستی ہے تو ہر بیچ پھوٹ کر نکل آتا ہے۔ پھر ظاہر ہو جاتا ہے کہ یہ گلاب ہے اور یہ ستیا ناسی۔ اسی طرح وحی الہی آ کر حق کو باطل سے ممتاز کر دیتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۴) فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ ۔ زمین کے اندر ہزاروں قسم کے بیچ ہیں۔ بارش سے سب پھوٹ آتے ہیں۔ اسی طرح قرآن مجید سے ہر ایک فطرت اپنی استعداد کے مطابق اپنا ظہور کرتی ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲)