حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 304 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 304

حقائق الفرقان له ولد سُورَة النَّحل أَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ (الحج: ۱۹) اور اللہ کی فرماں برداری کرتے ہیں جو آسمانوں میں اور جوز مین میں ہیں۔ وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ( النحل : (۵۰) ۔۔۔۔۔ اور اللہ کی فرماں برداری کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور زید الخیال کے قصیدہ میں ہے۔ بِجَمْعٍ تَضِلُّ الْبُلْقُ فِي حُجْرَتِهِ تَرَى الْأَكْمَ فِيهَا سُجَّدًا لِلْحَوَافِرِ پھر کیا اچھے لوگوں کی خصوصا ان لوگوں کی فرماں برداری جو اللہ کی طرف سے خلیفہ، بادشاہ، حکام رسول ہو کر آتے ہیں شرک ہو سکتی ہے؟ ہر گز نہیں ۔ الہی خلفاء کی اطاعت و انقیاد و فرماں برداری ، سیاست و تمدن کا اعلیٰ اور ضروری مسئلہ ہے بلکہ ان کی فرماں برداری خود انہی فرماں برداری ہے ۔ قرآن میں ہے۔ مَنْ يُطِيعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله (النساء : (۸) اور فرمایا کہ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُمُ (النساء : ۶۰) کیا تم نے نہیں سنا یا ستیارتھ میں نہیں پڑھا جہاں لکھا ہے کہ عورتوں کی ہمیشہ پوجا کرنی چاہیے۔ اگر کوئی معنی پو جا کے کئے جاسکتے ہیں تو سجدہ کے کیوں نہیں کئے جاتے۔ آج ایسا اعتراض کرنا اور ایسے شخص کے منہ سے ایسا اعتراض نکلنا جو انگریزی پڑھا ہے کس قدر شرم کی بات ہے۔ انگریزی زبان میں وزشِپ " کا لفظ کس قدر وسیع اور روزمرہ کی بول چال میں آتا ہے۔ حتی کہ جوں کو ہر ور شپ کہا جاتا ہے۔ اس کے معنے سوائے اس کے اور کیا ہیں کہ وہ قابل اطاعت شخص ہیں ۔ قرآن میں آیا ہے کہ درخت اور چار پائے اور آسمان زمین کی ساری چیزیں خدا کو سجدہ کرتی ہیں ۔ اور امراء القیس کے شعر میں ہے کہ تمام جنگل ان گھوڑوں کے سموں کو سجدہ کرتے تھے اب صاف ظاہر ہے کہ وہ سجدہ عرفی نہیں جو زمین پر گر کر پیشانی کو زمین سے ٹکرا کر کرتے ہیں۔ لے وہ اتنے بڑے بڑے لشکر کے ساتھ جس کے اندر ابلق گھوڑے ) ابلق گھوڑے ( باوجود نمایاں ہونے کے ) گم ہیں یعنی دکھائی نہیں دیتے کیونکہ لشکر بہت زیادہ گھوڑوں پر مشتمل ہے ) اور تو ٹیلوں کو گھوڑوں کے قدموں سے ) موں سے پامال : پامال ہو کر ہموار ہو جانے سے گویا) حالت سجدہ میں دیکھتا ہے۔ ۲ جس نے رسول کا حکم مانا اور اس کی اطاعت کی بے شک اُس نے اللہ کی اطاعت کی۔ سے اللہ اور اُس کے رسول کا حکم مانو اور اُن کا جو تم میں سے حکومت والے ہوں ۔ Worship His Worship