حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 270
حقائق الفرقان ٢٧٠ سُورَةُ الْحِجْرِ ۲۳- وَ أَرْسَلْنَا الرِّيحَ لَوَاقِحَ فَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاسْقَيْنَكُمُوهُ ۚ وَ مَا انْتُمْ لَهُ بِخْزِنِينَ - ترجمہ۔ اور ہم نے چلائیں ہوائیں بار دار پھر ہمیں نے برسا یا بادل سے پانی پھر وہ پانی تم کو پلایا اور تم تو اس کا خزانہ نہیں رکھتے ۔ لو تفسیر ۔ لَوَاقِحَ - جمع لاقِعَةٌ کی - لائحة مَلْقَعَة کے معنے رکھتا ہے ۔ فاعل بمعنی مفعل کئی جگہ آیا ہے۔ كَلِيْنِي لِهَمْ يَا أُمَيْمَةُ نَاصِبٍ وَ لَيْلٍ أَقَاسِيْهِ بَطِي الْكَوَاكِبِ اے منصب ۔ يسبك يزيد بأس بمزاعة و اشعث مِمَّا طَوَّحَتُهُ الطَّوَائِحُ اے مَطَاوِحُ اس کے معنے ہیں حمل دینے والی ۔ ایک انگریزی کتاب میں لکھا ہے کہ نباتات میں نر و مادہ کی دریافت عربوں نے کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسی ہوائیں اٹھاتا ہے کہ جو نر کو مادہ پر چڑھاتی ہیں۔ قرآن مجید نے اس کو پہلے بیان فرمایا ہے مِنْ كُلِّ زَوْجَيْنِ اثْنَین (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۰) ۲۵- وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِيْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ - ترجمہ ۔ بے شک ہم جانتے ہیں تم میں سے آگے بڑھ جانے والوں کو اور پیچھے آنے والوں کو بھی بے شک ہم جانتے ہیں ۔ تفسير - الْمُسْتَقْدِ مِینَ ۔ کے معنی پہلے کے ہیں۔ بعض لوگوں نے کہا ۔ ام گزشتہ مراد ہیں بعض کہتے ہیں وہ مراد ہیں جو نیکی میں سب پر ترقی لے گئے۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۰) لے اس کے معنے ہیں حمل دینے والی ۔ ہے اے امیمہ ! ہم و غم سے بھر پور انتہائی تکلیف دہ اور سخت مصیبت والی لمبی رات، جس کے ستارے بہت سست رو ہیں ) کے برداشت کرنے کے لئے ) مجھے چھوڑ دے۔