حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 250 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 250

حقائق الفرقان ۲۵۰ سُورَة إِبْرَاهِيم ۲۷- وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةِ إِجْتُثَتْ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ - ترجمہ ۔ اور گندی بات کی مثال جیسے درخت ہے خبیث اکھاڑ پھینکا ہوا زمین سے ، اس کو کچھ ۔ ٹھہراؤ نہیں ۔ تفسیر - كَشَجَرَةٍ خَبِيثَة - صحابہ کرام نے فرمایا ہے کہ جیسے حنظل کا درخت ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶) ۲۸- يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللهُ الظَّلِمِينَ * وَ يَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ - ترجمہ۔ اللہ ثابت رکھتا ہے ایمانداروں کو توحید کی پکی بات میں دنیا اور آخرت کی زندگی میں اور مشرکوں کو گمراہ کرتا ہے اور اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے۔ تفسیر - يُضِلُّ اللهُ الظَّلِمِینَ ۔ اللہ ظالموں پر گمراہی کا حکم لگاتا اور انہیں گمراہ ٹھہراتا ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۹) -۲۹ - أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللَّهِ كُفْرًا وَ أَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ - ترجمہ۔ کیا تمہیں ان کا علم نہیں جنہوں نے اللہ کی نعمت کو ( حق بات اور توحید کو ) بدل دیا کفر سے اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں اتارا۔ تفسیر بَدَّلُوا نِعْمَتَ الله - ادنی حکام اگر کوئی پروانہ بھیج دیں اور ان کی کوئی ناشکری کرے۔ یا پرواہ نہ کرے۔ اس پر عتاب نازل ہوتا ہے۔ پھر وہ فرمان جس کا بھیجنے والا احکم الحاکمین ہے اور لانے والا وہ جو کمالاتِ رسالت ۔ کمالات انسانیت ، کمالات نبوت کا خاتم ہے۔ اس کے منکر کا کیا حال ہونا چاہیے۔ نِعْمَتَ اللهِ - قرآن، اسلام، جناب رسالت مآب ، خاتم النبیین ، رسول رب العالمین صلی اللہ علیہ و آلہ اجمعین ۔ بدَّلُوا ۔ ان لوگوں نے جو نعمت اللہ کا انکار کیا اور ابو جہل کہلائے۔