حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 216 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 216

حقائق الفرقان ۲۱۶ سورة الرعد اور القہار کے بدلہ اس کے ہم معنی لفظ برہم ، پرمیشر ، أحكَمُ الحَاكِمِينَ ، رَبُّ الْعَالَمِينَ کا نام لیتے ہیں ۔ اب اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ کا دعویٰ جس مسلم بات پر مبنی ہے وہ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ کا لفظ ہے کیونکہ اگر وہ ہر ایک چیز کا خالق نہ ہو تو کچھ چیزیں اس کی خلق سے باہر بھی ہوں گی۔ اور جو اشیاء خلق سے باہر ہوں گی۔ بہر حال وہ چیزیں ضرور کسی نہ کسی پہلو میں اللہ تعالیٰ کی شریک ہی ہوں گی۔ جیسے آر یہ کہتے ہیں کہ تمام ارواح حتی کہ کیڑے مکوڑے بلکہ درختوں کی روحیں بھی خدا کی بنائی ہوئی نہیں۔ مادۂ عالم اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا نہیں۔ زمانہ اکاش بھی خدا کا بنایا ہوا نہیں وغیرہ۔ تو یہ چیزیں بھی غیر مخلوق ، دائمی اپنی ہستی میں خدا کی شریک ہوئیں۔ پھر یہ چیزیں نہ اپنی ذات میں خدا کی محتاج ، نہ اپنے خواص میں ، نہ اپنے عادات میں اور نہ اپنے افعال میں خدا کی دست نگر ۔ بایں ہمہ خدا کو بے وجہ ان پر حکمران ۔ مانتے ہیں۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۴، ۳۵) ۱۸- انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رابِيَّا وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاءَ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَاعِ زَبَدُ مِثْلُهُ كَذلِكَ يَضْرِبُ اللهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاءَ ۚ وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ كَذلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ - ترجمہ۔ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر بہہ نکلے نالے اپنی اپنی مقدار کے موافق پھر ریلے نے جھاگ اٹھا لیا جو اوپر آگیا تھا اور وہ جو تپاتے یا گلاتے ہیں آگ میں زیور یا دوسرے اسباب کے لئے اس کا بھی جھاگ ایسا ہی ہے ۔ اسی طرح اللہ بیان کرتا ہے الحق اور الباطل کا حال پس وہ جھاگ تو یوں ہی بے کار چلا جاتا ہے پر لوگوں کو نفع دینے والا وہ زمین میں ٹھہرا رہتا ہے۔ اسی طرح اللہ بیان فرماتا ہے اعلی درجہ کی باتیں ۔ تفسیر۔ تمہارے کاموں میں تعظیم لأمر الله ہو اور شفقت على خَلْقِ اللہ ہو۔ کیونکہ فرمایا۔ اما مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ جو مصر وجود ہوتے ہیں ۔ وہ خود بھی سکھ نہیں پاتے دوسروں کو بھی سکھ نہیں کر لینے دیتے ۔ آپ بھی دورزخ میں رہتے ہیں۔ اور دوسروں کو بھی تکلیف پہنچاتے ہیں پس تم