حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 213 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 213

حقائق الفرقان ا۔ له الله سورة الرعد سَوَاءٌ مِنْكُمْ مَنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَ مَنْ جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفِ بِالَّيْلِ وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ - ترجمہ برابر ہے کہ تم کوئی آہستہ سے بات کہو یا پکار کر کہو اور اس میں بھی کچھ فرق نہیں کہ کوئی چھپا ہوا بیٹھا ہو رات میں اور کوئی چلا جارہا ہو دن میں ۔ تفسیر - مُسْتَخْفِ بِاليْل - جو ظاہر ہے۔ خفا کا جس میں ازالہ ہو۔ قرآن مجید میں دوسرے مقام پر فرما یا ان السَّاعَةَ آتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيهَا (طه:١٢ ) ۔ سارب ۔ جو خفی رکھتا ہے۔ کیونکہ سرب زمین میں سرنگ لگانے کو کہتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳) ۱۲ - لَهُ مُعَقِّبْتٌ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللهِ إِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَ إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَال - ترجمہ ۔ اس کے لئے پہرے والے مقرر ہیں آگے اور پیچھے اس کی حفاظت کرتے رہتے ہیں اللہ کے حکم سے۔ اللہ تو نہیں بدلتا کسی قوم کی حالت جب تک وہی قوم نہ بدل لے اپنی حالت آپ اور جب چاہتا ہے اللہ کسی قوم کو عذاب پہنچانا تو اس کو کوئی رڈ کرنے والا نہیں ۔ اور ان کا کوئی بھی والی نہیں اللہ کے سوا۔ تفسیر ۔ لہ۔ اس رسول کے لئے ۔ معقبت - ہر ایک انسان کے لئے فرشتے ہیں ۔ جو صبح کو آتے ہیں اور عصر کو چلے جاتے ہیں ۔ اور عصر کو آتے ہیں صبح کو چلے جاتے ہیں۔ سورہ کہف میں دائیں بائیں کا ذکر ہے۔ یہاں آگے پیچھے کا کر دیا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۳) - بیچ ہے۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ - اللہ نہیں بدلتا جو ہے کسی قوم کو جب تک وے نہ بدلیں جو اپنے فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحه ۳۱۲)