حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 212
حقائق الفرقان ۲۱۲ سورة الرعد إِنَّ فِي ذَلِكَ لايت - قرآن مجید تو ایک ہی ہے۔ مگر اس سے ہر شخص اپنے حالات کے مطابق فیض حاصل کرتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۱) وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ - ترجمہ۔ اور وہ کہتے ہیں جو منکر ہیں کیوں نہیں اتاری گئی اس پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے اس کے سوا نہیں کچھ کہ اے پیارے محمدؐ! تو تو دشمنوں کو ڈرانے والا ہی ہے اور ہر قوم کے لئے ایک ہدایت کنندہ ہے۔ تفسیر وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۔ اس سے ثابت ہے کہ قرآن شریف تمام جہان کے لئے اور اسلام یونیورسل ریلیجن ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲) ۹ - اللهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ انْثَى وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ - ترجمہ ۔ اللہ ہی جانتا ہے جو کچھ پیٹ میں اٹھاتی ہے ہر ایک مادہ اور جو کچھ گھٹاتے ہیں پیٹ اور بڑھاتے ہیں پیٹ ( یعنی رحم مادران ) اور ہر ایک چیز اس کے نزدیک معین اندازے پر ہے۔ تفسیر - الله يَعْلَمُ - اب قدرت کے بعد اپنے علم کا ذکر فرماتا ہے۔ مَا تَحْمِلُ كُلُّ انٹی ۔ شقی پیدا ہوں گے یا سعید - کفار کو اشارہ کیا ہے کہ تم کو اولاد کی فکر لگی ہے۔ تم کو کیا خبر کہ کیسے پیدا ہوں گے۔ ایک وقت آئے گا کہ یہ سب مسلمان ہو جاویں گے۔ تَغِيضُ الْأَرْحَامُ ، غیض ، جذب کرنا ، گھٹ جانا ، کس حصہ کو رحم پھینک دیتا ہے۔ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَةً بِمِقْدَارِ ۔ اس میں بتایا ہے کہ اب تمہارے کفر کا زمانہ ختم ہوا جاتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳) وَكُلِّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدار ۔ اور ہر چیز کی ہے اس کے پاس گنتی ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحہ ۳۰۹)