حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 210 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 210

حقائق الفرقان ۲۱۰ سُورَةُ الرَّعْدِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - اس کتاب کو اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن الرحیم ہے۔ سورة الرعد - المر تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ وَ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ ترجمہ ۔ میں اللہ ہوں محمد کی رسالت کو بار بار ثابت کرنے والا یہ مضبوط کتاب کی آیتیں ہیں جو کچھ تیرے رب کی طرف سے تیری طرف اتر اوہ بالکل سچ ہے لیکن بہت سے آدمی تو اور جو مانتے ہی نہیں ۔ تفسیر ۔ اللہ تعالی فطری مسائل کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ بالخصوص دو مسائل کی طرف امحسن کی شکرگزاری ۲۔ اپنے سے بڑے علم ڑے علم والے،، والے، طاقت والے کی طرف جھکنا ۔ ۳۔ جو دلائل سے نہ مانے اس کو سختی سے منوایا جاتا ہے۔ ۴۔ جو اس پر بھی نہ مانے ، اسے ہلاک کیا جاتا ہے۔ المر - أَنَا اللَّهُ أَعْلَمُ وَارَى - الكتب - کامل - جامع - محفوظ ۔ الحق ۔ حکمت سے بھری ہوئی ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۲ ) یہ آیتیں قرآن کی ہیں اور جوا تارا گیا ہے تیرے پاس تیرے خدا سے وہ سچ ہے۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب ۔ حصہ اول صفحه ۱۶۱) لا يُؤْمِنُونَ ۔ نہ ماننے کی وجوہ ۱۔ غفلت ۲ عدم توجہ ۳۔ اپنے آپ کو نصیحت کا محتاج نہ سمجھا ۴- کبر و استکبار ۵۔ راست باز کو جھٹلانا ۶۔ اپنے وعدے کا خلاف کرنا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۱)