حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 209
حقائق الفرقان ۲۰۹ سُورَة يُوسُفَ شک نہیں کہ آخرت کا گھر بہت ہی بہتر ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اللہ کو سپر بنایا پھر کیا تم لوگ کا کچھ بھی عقل نہیں رکھتے ۔ تفسیر أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ تم لوگ کیوں نہیں اپنے آپ کو روکتے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۳۲) نمبر امو ااا - حَتَّى إِذَا اسْتَيْسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا جَاءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّيَ مَنْ نَّشَاءُ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ ۔ ترجمہ ۔ جب نا امید ہو جائیں رسول اور کا فرقوم صاف یقین کر لیں کہ انبیاء نے ان کو جھوٹ ہی سنایا ہے تو ہماری مدد آ پہنچی ان کے لئے پھر بچایا گیا یعنی ہم نے بچا لیا جس کو چاہا اور ہمارا عذاب ٹلتا نہیں قطع تعلق کرنے والی قوم سے ۔ ۔ - تفسیر - حَتَّى إِذَا اسْتَيْسَ الرُّسُلُ - یہاں تک کہ جب رسول ناامید ہو جاتے ہیں ( کس سے؟ خدا سے نہیں۔ کیونکہ قرآن شریف میں تو لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے پاس کرنے والا تو کافر ہوتا ہے۔ وَلا تَايْعُسُوا مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ (يوسف : (۸۸)) اس بات سے کہ ہماری قوم ہم کو مانے اور وہ جوان کے مخالف ہیں گمان کر لیتے ہیں کہ ہم سے جھوٹے وعدے کئے گئے تو اس وقت ہماری مدد پہنچتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲) ۱۱۲ - لَقَدْ كَانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةً لِأُولِي الْأَلْبَابِ مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَى وَ لكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَ رَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔ ترجمہ ۔ بے شک ان کے حالوں میں عبرت اور تنبیہ ہے عقل والوں کے لئے ۔ یہ قرآن کچھ بنائی ہوئی بات تو ہے ہی نہیں۔ ہاں مصدق ہے ان کتابوں کا جو اس کے سامنے ہیں اور ہر ایک چیز کی تفصیل ہے اور ہدایت اور رحمت ہے ایماندار قوم کے لئے ۔ تفسير وَتَفْصِيلَ كُل شَيْءٍ ۔ ہم نے تو سب بیان کھول دیا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲) لے اور نامید نہ ہو اللہ کی بہاروں سے۔