حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 206
حقائق الفرقان ۲۰۶ سُورَة يُوسُفَ اور میرے بھائیوں میں ۔ کچھ شک نہیں کہ میرا رب بڑی بار یک تدبیر کرنے والا ہے جو چاہے ۔ بے شک وہی بڑا جاننے والا ہے بڑا حکمت والا ۔ ت والا ہے۔ تفسیر - خَرُ والهُ سُجَّدًا - میرا تو یہی اعتقاد ہے کہ یہ سجدہ خدا کے شکر کا تھا۔ إِذْ أَخْرَجَنِي مِنَ السِّجْنِ ۔ یہاں کنویں سے نکالنے کا ذکر نہیں کیا۔ تا کہ بھائیوں کا دل نہ دُکھے۔ ان سے وعدہ لا تَثْرِیب کر چکے تھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲) وَقَدْ أَحْسَن بی ۔ پاک لوگ شکایات اور مصائب کا ذکر نہیں کرتے کہ یہ شکر کے خلاف ہے۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰) ۱۰۲ - رَبِّ قَدْ أَتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْكِ وَ عَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ فَاطِرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ أَنْتَ وَلِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ - ترجمہ ۔ اے میرے رب ! بے شک تو نے ہی مجھے حکومت دی اور باتوں کی گل بٹھانے کا علم بھی تو نے ہی مجھے سکھا یا اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! تو ہی میرا دلی دوست حمایتی ہے دنیا میں اور آخرت میں ۔ مجھے اپنا فرمانبردار فدائی بنا کر مارنا اور صالحین میں مجھے ملانا۔ تفسیر - تَوَفَّنِي مُسْلِمًا ۔ چونکہ حضرت یعقوب نے اپنی اولاد سے عہد لیا تھا کہ فلا تموتن إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقرة قرة: (۱۳۳) اس کے ماتحت حضرت یوسف نے یہ دُعا مانگی۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا ۔ کہ توفی اور موت کے ایک ہی معنے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲) ١٠٣ - ذلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ أَجْمَعُوا أَمْرَهُمْ وَهُمْ يَمْكُرُونَ - - ترجمہ ۔ یہ غیب کی خبریں ہیں ہم تیری طرف اس کی وحی کرتے ہیں اور تُو تو کچھ ان کے پاس ے دیکھو تمہاری موت اس مسلمانی طریقہ کے سوا کسی اور طریقہ پر نہ ہوا۔ (ناشر)