حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 205
حقائق الفرقان ہیں جو تم کو معلوم نہیں ہوئیں ۔ ۲۰۵ تفسیر - اني اعلم ۔ وقوعہ کے بعد کہا ۔ جب یقین ہو گیا ۔ عَلَى وَجْھے ۔ سامنے رکھ دیا۔ سُورَة يُوسُفَ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲) فَارْتَدَّ بَصِيرًا ۔ یقین ہو گیا اور پھر اَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ کھول کر سنایا ۔ پہلے با وجود الہام کھولا نہیں ۔ اللہ کی بے پرواہی سے ڈر کے ۔ پیشگوئی کا پورا علم بعد از وقوع ہوتا ہے ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰) ١٠٠ - فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَى يُوسُفَ أوَى إِلَيْهِ اَبَوَيْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوا مِصْرَ إِنْ شَاءَ اللهُ آمِنِينَ - ترجمہ ۔ پھر جب وہ پہنچے یوسف کے نزدیک یوسف نے جگہ دی اپنے والدین کو اپنے نزدیک اور کہا چلو مصر میں اللہ نے چاہا ہے تو تم امن میں رہو گے۔ تفسیر - ادْخُلُوا مِصْرَ ۔ اس سے ثابت ہے کہ استقبال کے لئے شہر سے باہر آئے تھے۔ یہ بھی ایک ادب ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲) ۱۰۱ - وَ رَفَعَ اَبَوَيْهِ عَلَى الْعَرْشِ وَ خَرُّوا لَهُ سُجَّدًا ۚ وَقَالَ يَابَتِ هُذَا تَأْوِيلُ رُعْيَايَ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّي حَقًّا وَقَدْ أَحْسَنَ فِي إِذْ أَخْرَجَنِي مِنَ السِّجْنِ وَ جَاءَ بِكُم مِّنَ الْبَدْءِ مِنْ بَعْدِ أَنْ نَزَعَ الشَّيْطَنُ بَيْنِي وَبَيْنَ اخْوَتِي إِنَّ رَبِّي لَطِيفٌ لِمَا يَشَاءُ إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ - ترجمہ۔ اور اپنے والدین کو شاہی مجلس میں لے گئے تخت پر بٹھا یا اور اس کے سبب سے سب نے سجدۂ شکر ادا کیا اور یوسف نے کہا اے میرے باپ! یہ ہے تعبیر اس میرے پہلے خواب کی بے شک سچ کر دکھایا اس کو میرے رب نے اور اس نے میرے ساتھ بڑی نیکی کی جب اس نے مجھے قید سے نکالا اور تم کو لے آیا گاؤں اور جنگل سے اس کے بعد کہ فساد ڈال دیا تھا شیطان نے مجھ میں